Business Recorder - Pakistan

بڑے ائرپورٹس پر جیٹ فیول کے 10 سے 12 دن کے ذخائر موجود
پاکستان کے بڑے ائرپورٹس جیٹ فیول کے 10 سے 12 دن کا ذخیرہ برقرار رکھے ہوئے ہیں جو ہوا بازی کے شعبے کو بیرونی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے خلاف ایک اہم تحفظ فراہم کرتا ہے۔

آبنائے ہرمز میں جاری بحری تعطل کے باوجود جس کے نتیجے میں فی الوقت جیٹ فیول کا کوئی کارگو راستے میں یا پاکستان کے لیے روانہ نہیں ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل مقامی ریفائنریوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے  تاکہ اندرونی ترسیل کو بہتر بنایا جا سکے اور معمول کی طلب پوری کی جا سکے۔

بزنس ریکارڈر سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پی ایس او درآمدی کارگوز اور مقامی ریفائنریوں سے جیٹ فیول کی فراہمی کے مربوط نظام کے ذریعے ہوائی اڈوں کے آپریشنز کا تسلسل یقینی بناتا ہے۔

علاقائی سیکیورٹی مسائل اور لاجسٹک رکاوٹوں نے روایتی درآمدی ذرائع کو محدود کردیا جس کے باعث نئی شپمنٹس کی ترسیل کے شیڈول اور حصول دونوں مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں تاہم ادارہ سپلائی چین کے انتظام میں فعال اور پیشگی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایندھن کی قلت کے باعث نوٹم جاری کی گئی  جن میں ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خاص طور پر مارچ اور اپریل 2026 کے دوران پاکستانی ہوائی اڈوں سے کم سے کم ایندھن حاصل کریں۔

جیٹ اے-1 فیول کی سپلائی چین میں خلل کے باعث احتیاطی اقدام کے طور پر ایئرلائنز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ایندھن بیرونِ ملک سے ساتھ لائیں اور پاکستان سے جیٹ اے-1 فیول کے حصول کو کم سے کم رکھیں۔

8 اپریل کو عالمی ایئر لائنز کی نمائندہ تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول بھی دیتا ہے، تب بھی مشرقِ وسطیٰ میں ریفائننگ کی صلاحیت کو پہنچنے والے نقصانات کے پیشِ نظر، جیٹ فیول کی سپلائی کی بحالی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

اپریل کے لیے حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد نئی قیمت 471.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ قیمت 494.71 روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی تھی جس نے ایئر لائنز کے آپریشنز پر شدید دباؤ ڈالا اور ٹکٹوں کی قیمتوں کو غیر معمولی سطح پر پہنچا دیا تھا۔

قیمتوں میں یہ ردوبدل مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور شرحِ مبادلہ (ایکسچینج ریٹ) کے اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

جنگ کے آغاز سے اب تک ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 288 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اس تیزی سے ہونے والے اضافے کا براہِ راست اثر ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات میں اضافے کی صورت میں نکلا جس نے فضائی کمپنیوں کو مجبور کردیا کہ وہ اپنے منافع کو برقرار رکھنے کے لیے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی، دونوں روٹس پر کرایوں میں اضافہ کریں۔

پاکستان اسٹیٹ آئل پاکستان میں جیٹ فیول کی مارکیٹ میں 99 فیصد کے غلبے کے ساتھ سرفہرست ہے جو تقریباً 15 بڑے ہوائی اڈوں کو خدمات فراہم کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے تقریباً 70 ری فیولنگ گاڑیاں (بوزرز) زیرِ استعمال ہیں۔ مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے دوران پی ایس او نے جیٹ فیول کے شعبے میں اپنا 99 فیصد مارکیٹ شیئر برقرار رکھتے ہوئے 3 لاکھ 26 ہزار ٹن ایندھن فروخت کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی ممالک کے سب سے پہلے متاثر ہونے کا امکان ہے جس کے بعد یورپ کی باری آئے گی، کیونکہ دونوں خطے خلیج سے تیل کی سپلائی اور وہاں کی ریفائنریوں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایندھن کی قلت کے باعث کچھ پروازیں پہلے ہی منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے عالمی ہوا بازی کے آپریشنز میں بڑے پیمانے پر تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026