Business Recorder - Pakistan

وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک ایرانی وفد جمعہ کی رات اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ یہ دورہ امن مذاکرات کے طویل انتظار کے بعد ہونے والے دوسرے دور سے قبل عمل میں آیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان آمد کی باضابطہ تصدیق کردی۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ علاقائی صورتحال میں ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایک عہدیدار نے ایرانی وفد کے اس دورے کو امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی بحالی کی جانب ایک کلیدی قدم قرار دیا ہے جس کا مقصد ہفتوں سے جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔

شیڈول کے مطابق، ایرانی وفد کا یہ مختصر گروپ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کرے گا۔

توقع ہے کہ عباس عراقچی اپنے دورہ اسلام آباد کے بعد مسقط (عمان) اور ماسکو (روس) بھی جائیںگے۔

ایرانی میڈیا نے تہران میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا  کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان دو طرفہ نوعیت کا ہوگا اور اسلام آباد کے بعد وہ مسقط اور ماسکو جائیں گے۔ عباس عراقچی نے خود بھی اپنی ایک ایکس پوسٹ میں اپنے ان سلسلہ وار دوروں کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے مزید تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ثالثی ٹیم کی قیادت میں جاری مشاورت کے نتیجے میں اسلام آباد میں امریکہ-ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کی اب توقع ہے، اگرچہ عوامی سطح پر ابھی تک کسی رسمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تیاریوں کے ایک اہم اشارے کے طور پر ممکنہ مذاکراتی عمل میں تعاون کے لیے امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیمیں پہلے سے ہی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وفد کی بھی ہفتہ کو روانگی متوقع ہے جو دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کی جانب مزید پیش رفت کا اشارہ ہے۔ اب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اس وفد کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد مذاکرات میں متوقع بات چیت میں شرکت کریں گے۔