Business Recorder - Pakistan

پی ٹی اے کا غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس کے خلاف کارروائی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

پی ٹی اے نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات  کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مواد ہٹوا دیا۔

اتھارٹی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ اس نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر ان ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جوغیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی  فروخت میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے نشاندہی کردہ مواد تک رسائی روکنے کے لیے ضروری نافذ العمل اقدامات کیے۔ متعلقہ ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات کو ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ رپورٹ شدہ پیجز اور گروپس کو جلد از جلد ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ اس معاملے کی فعال پیروی کی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے عوامی صحت کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قومی ریگولیٹری کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مروجہ قوانین و ضوابط کے مطابق بروقت کارروائی جاری رکھے گی۔

اس دوران مقامی دوا سازوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں اسمگل شدہ اور جعلی ادویات کی فروخت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ متعلقہ حکام نے گزشتہ ایک سال کے دوران کینسر، دل اور بلڈ پریشر سمیت دیگر نئی اور جدید ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔

دوا سازوں کے مطابق انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 80 سے 90 ادویات کی ریٹیل قیمتیں مقرر کرنے کے لیے حکومت کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)اور متعلقہ پرائسنگ کمیٹی نئی ادویات متعارف کرانے کے لیے قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، تاہم وفاقی کابینہ کی جانب سے حتمی منظوری ابھی باقی ہے جس میں کافی طویل عرصہ لگ رہا ہے۔