Business Recorder - Markets

آذربائیجان پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کیلئے تیار
آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی  سوکار نے  خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان توانائی کی بڑھتی ہوئی قلت کو دور کرنے کے لیے اسپاٹ کارگوز کی تلاش میں ہے۔

سوکار نے بتایا کہ  سوکار ٹریڈنگ اور  پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے درمیان 2025 میں طے پانے والے ایک فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستانی خریدار کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ تیز رفتار طریقہ کار کے ذریعے براہ راست ایل این جی کارگوز خرید سکے۔

کمپنی نے رائٹرز کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جیسے ہی پی ایل ایل کی جانب سے متعلقہ درخواست جمع کرائی جائے گی، سوکار پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سوکار نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا ایسی کوئی درخواست پہلے ہی موصول ہو چکی ہے، پہلی کھیپ کی ترسیل کب ہو سکتی ہے  یا اس معاہدے کے تحت کس کی تیار کردہ ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

پاکستان، جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے بڑی حد تک گیس پر انحصار کرتا ہے، مقامی پیداوار میں کمی اور ایران کے ساتھ جنگ کے باعث سپلائی میں تعطل کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے۔