Business Recorder - World

اقوام متحدہ کے سمندری ادارے کی آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز رانوں کے لیے امداد کی اپیل
اقوام متحدہ کے سمندری ادارے (آئی ایم او) کے سربراہ نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ہزاروں جہاز رانوں کے لیے مدد کی اپیل کی ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نے اس اہم بحری گزرگاہ کو مفلوج کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے مطابق 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے باعث اس  اسٹریٹیجک آبنائے میں جہاز رانی معطل ہونے سے تقریباً 20,000 ملاح اور 2,000 بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کی خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ اسی آبنائے سے گزرتا ہے۔

آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیوز نے سنگاپور میں ایک میری ٹائم کانفرنس کے دوران بتایا کہ پھنسے ہوئے ملاح شدید ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کن حالات سے گزر رہے ہیں۔

ڈومنگیوز نے جہاز ران کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ ملاحوں کو ذہنی صحت جیسے معاملات پر ریموٹ سپورٹ (دور بیٹھے مدد) فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ممالک نے ملاحوں کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائنز قائم کی ہیں، جبکہ دیگر انہیں خوراک فراہم کر رہے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ انفرادی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے، جیسے ملاحوں سے خود رابطہ کر کے ان کی بات سننا، تاکہ وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تاحال محدود ہے کیونکہ امریکہ اور ایران دونوں نے جنگ کے لیے تیار رہنے کا انتباہ دیا ہے، جبکہ دوسری جانب بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی کی مدت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔