Business Recorder - Pakistan

مہران ہوٹل کے قریب فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق، پولیس نے تحقیقات شروع کردی
شہر قائد کی مصروف ترین سڑک شاہراہ فیصل پر مہران ہوٹل کے قریب کار سوار ملزمان نے  ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

آج نیوز نے پولیس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کو  مہران ہوٹل کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت ڈاکٹر سارنگ کے نام سے ہوئی  جنہیں سینے اور ٹانگوں میں چار گولیاں ماری گئیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق جب ڈاکٹر کی حالت تشویشناک تھی تو ان کی اہلیہ انہیں رکشے میں ڈال کر اسپتال لے جارہی تھیں، تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ڈاکٹر سارنگ کا تعلق بدین سے تھا اور وہ گلستانِ جوہر کے ایک نجی اسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مقتول کے بھائی کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور وہ اس ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے چھپے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مختلف زاویوں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔