Business Recorder - Sports

ورما کی سنچری نے ممبئی کی لڑکھڑاتی آئی پی ایل مہم میں نئی جان پھونک دی
مسلسل چار میچوں میں شکست کے بھنور میں پھنسی ممبئی انڈینز کو اپنی آئی پی ایل مہم میں نئی جان پھونکنے کے لیے کسی غیر معمولی کارکردگی کی ضرورت تھی اور بلے باز تلک ورما نے  گجرات ٹائٹنز کے خلاف ناقابلِ شکست سنچری داغ کر ٹیم کو وہی سہارا فراہم کر دیا۔

مڈل آرڈر بلے باز نے صرف 45 گیندوں پر 101 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر پانچ بار کی چیمپئن ٹیم کو 99 رنز سے فتح دلائی، جس کی بدولت ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن سے نکل کر ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔

رواں سیزن میں تلک ورما کا اب تک کا بہترین اسکور صرف 20 تھا اور 23 سالہ بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ بالکل صحیح وقت پر فارم میں واپس آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  پہلی سنچری ہمیشہ یادگار ہوتی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ ٹیم کے لیے اس کی اہمیت بہت زیادہ تھی۔ اب ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں بچا، ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے۔

نمبر پانچ پر بیٹنگ کرتے ہوئے ورما نے اپنی پہلی 22 گیندوں پر صرف 19 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے ایسی رفتار پکڑی کہ محض 45 گیندوں پر اپنی پہلی آئی پی ایل سنچری مکمل کر لی۔ گزشتہ پانچ اننگز میں ایک بھی چھکا نہ لگانے والے ورما نے گجرات کے مضبوط بولنگ اٹیک جس میں محمد سراج، کگیسو رباڈا اور راشد خان شامل تھے کے خلاف سات بلند و بالا چھکے لگائے۔

انہوں نے اپنی اننگز کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے پانچ میچوں میں مجھے کریز پر زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا تھا، اس لیے میں یہی سوچ کر آیا تھا کہ آج مجھے وکٹ پر ٹھہرنا ہے۔ اگر آپ میری پہلی 20 گیندیں دیکھیں تو میں ہر گیند کو دیکھ کر کھیل رہا تھا، لیکن جب میں نے چند گیندیں فیس کر لیں تو مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ آ گیا۔ میں نے خود کو پرسکون رکھا اور اپنی بنیادی تکنیک پر توجہ دی۔ میرے پاس ہر طرح کے شاٹس موجود ہیں، جب ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے تو میں انہیں استعمال کر سکتا ہوں۔

ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا، جنہوں نے ورما کے ساتھ 81 رنز کی شراکت میں معاون کا کردار ادا کیا انہیں اپنے ساتھی کھلاڑی کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں تھا۔ پانڈیا نے کہا میں اسے صرف یہی کہتا رہا کہ تم نے بس گیند کو دیکھنا ہے اور ہٹ لگانی ہے، کیونکہ میرا یہ پختہ ایمان ہے کہ جس طرح گیند اس کے بلے سے نکلتی ہے  وہ واقعی کمال ہے۔