Business Recorder - Business & Finance

نمر گروپ کا توانائی مارکیٹ میں داخلے کا اعلان ،لیتھیم بیٹری نمبس متعارف کرادی
60 برسوں سے پاکستان کے صنعتی اور کیمیائی شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھنے والے نمِر گروپ آف کمپنیز نے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی توانائی کی مارکیٹ میں باقاعدہ طور پر اپنے داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں گروپ نے اپنے خصوصی لیتھیم بیٹری ڈویژن’’نمبس‘‘ کا آغاز کیا ہے جوکہ اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ پاکستان بھر میں توانائی کی خودمختاری کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے پائیدار اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔

جیسے جیسے ملک شمسی توانائی کو ترجیح دینے والے ماڈلز کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ نمبس اعلیٰ کارکردگی کی حامل لیتھیم، آئن توانائی ذخیرہ کرنے کی ایک خصوصی سیریز متعارف کرا رہا ہے۔ روایتی بیٹری ٹیکنالوجیز کے برعکس نمبس کی لیتھیم رینج کو زیادہ افادیت، تیز رفتار چارجنگ اور طویل وقت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو جدید سولر تنصیبات کیلئے ایک مثالی بنیاد ہے۔

نمر انرجی کے سی او او وقاص احمد رانا نے کہا کہ توانائی ذخیرہ کرنے کے شعبے میں ہماری شمولیت ایک طویل المدتی وژن ہے جو پاکستان کے زیادہ اسمارٹ اور مضبوط توانائی نظاموں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمبس کے آغاز کے ساتھ ہم جدید لیتھیم ٹیکنالوجی کو نمایاں مقام پر لارہے ہیں تاکہ پاکستانی گھرانوں کو عالمی معیار کی توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولت میسر ہو جو نہ صرف قابلِ اعتماد ہو بلکہ مقامی سطح پر سپورٹڈ بھی ہو۔