Business Recorder - Pakistan

اسلام آباد مذاکرات : محسن نقوی کی امریکی اور ایرانی سفیروں سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان ایک بار پھر امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے لیے مذاکرات کے ایک اور دور کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جو 21 اپریل کو ختم ہونے والی دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے بعد شروع ہو رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عمل مثبت پیش رفت کر رہا ہے، تاہم حتمی معاہدہ منگل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ہی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان 21 گھنٹے طویل طویل مذاکرات ہوئے تھے جو بعض متنازع نکات پر کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے تھے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پیر کو ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نتالی بیکر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں حکام نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ بات چیت کا بنیادی محور اسلام آباد ٹاکس کے آئندہ دوسرے دور کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات تھے۔سفیر بیکر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔محسن نقوی نے سفیر کو مذاکرات کے لیے قائم کیے گئے جامع سیکیورٹی پروٹوکولز کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام اعلیٰ سطح مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے مذاکرات کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے اپنی امید کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

بعد ازاں وزیر داخلہ نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے بھی ملاقات کی، جس میں سفارتی اور مشاورتی ذرائع سے علاقائی کشیدگی کے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے ایرانی سفیر کو اپنے حالیہ دورہ ایران کے بارے میں آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران امریکہ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا پرزور حامی ہے، کیونکہ اس تنازع کا مستقل حل ہی خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔

ایرانی سفیر نے علاقائی تناؤ کم کرنے میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے دارالحکومت کی مکمل تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ڈائیلاگ کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل ہیں اور تمام غیر ملکی وفود کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دہائیوں پرانے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود 12 اپریل کو معطل ہونے والے آمنے سامنے کے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچنے والے ہیں۔