Business Recorder - World

کیف میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ضلع ہولوسیوفسکی میں ہفتے کے روز ایک  فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، جب ایک روسی نژاد شخص نے اچانک راہگیروں پر فائرنگ شروع کر دی اور بعد ازاں ایک سپر مارکیٹ میں داخل ہو کر لوگوں یرغمال بنا لیا۔

یوکرینی سکیورٹی سروس کے مطابق واقعے کو دہشت گردی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم حملہ آور کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے رات کے خطاب میں تصدیق کی کہ حملہ ہولوسیوفسکی کے پرامن علاقے میں ہوا، جہاں 4 افراد موقع پر جبکہ ایک خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پراسیکیوٹر جنرل رسلان کرواچینکو کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک 12 سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جس کے والدین بھی اس حملے میں مارے گئے۔ واقعے کی فوٹیج میں ریسکیو اہلکاروں کو لاشیں منتقل کرتے دیکھا گیا۔

وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے بتایا کہ حملہ آور نے بغیر کسی وارننگ کے سڑک پر لوگوں پر فائرنگ کی اور پھر سپر مارکیٹ میں داخل ہو گیا جہاں اس نے یرغمال بنا لیے۔ 40 منٹ کی ناکام مذاکراتی کوشش کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت 1958 میں ماسکو میں پیدا ہونے والے شخص کے طور پر ہوئی ہے، جس کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھا۔ زیلنسکی کے مطابق اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی تھا اور اس نے کارروائی سے قبل اپنے اپارٹمنٹ کو آگ بھی لگائی تھی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ واقعے کی تمام جہات سے تحقیقات جاری ہیں اور اس کے موبائل فون، الیکٹرانک آلات اور روابط کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک ایسے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جو پہلے ہی روس کے ساتھ جاری جنگ اور فضائی حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔