Business Recorder - Pakistan

اسلام آباد میں امریکا، ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ پیر کو متوقع، ذرائع
ایرانی ذرائع نے سی این این کو بتایا ہے کہ ایرانی اور امریکی وفود کی رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان آمد متوقع ہے اور ان کے درمیان مذاکرات پیر کو ہونے کا امکان ہے تاہم واشنگٹن نے تاحال کسی بھی شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

قبل ازیں جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ دونوں فریقین کسی معاہدے پر پہنچنے کے بہت قریب ہیں۔

بزنس ریکارڈر نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے پیشِ نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کردی ہے اور شہر بھر میں پولیس کی اضافی چوکیاں قائم کردی ہیں۔

ریڈ زون اور شہر کے دیگر حصوں میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری دیکھی گئی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، حساس تنصیبات اور ہائی سیکیورٹی زون کی جانب جانے والی اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر بھر میں نقل و حرکت کی نگرانی اور مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے چوکیاں قائم کریں اور انہیں مزید فعال بنائیں۔ اسلام آباد پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی)، رینجرز اور دیگر اضلاع بشمول راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، لاہور، ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد سے طلب کیے گئے اہلکاروں سمیت سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی نفری شہر میں تعینات کردی گئی ہے۔

فوج کو ریڈ زون اور ہائی سیکیورٹی زون میں موجود اہم تنصیبات کے اندر اور ارد گرد تعینات کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نگرانی کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے جس کے تحت سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، خاص طور پر شہر کے مضافاتی علاقوں میں سخت پہرہ دیا جارہا ہے۔

مزید برآں، راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ان راستوں کی حفاظت کے لیے سینکڑوں چوکیاں قائم کی گئی ہیں جو ممکنہ طور پر آنے والے غیر ملکی معززین کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں۔

پولیس حکام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس کی مختلف ٹیموں نے متعدد علاقوں میں وسیع پیمانے پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز کیے ہیں۔

ان کارروائیوں کی نگرانی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز قاضی علی رضا نے کی جبکہ زونل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پیز) نے فیلڈ میں سرگرمیوں کی دیکھ بھال کی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان آپریشنز میں خواتین پولیس افسران نے بھی حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران پولیس نے 712 افراد اور 1,108 گھروں کی تلاشی لی۔ اس کے علاوہ 182 دکانوں اور 32 ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے 381 موٹر سائیکلوں اور 141 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی۔

آپریشن کے دوران پولیس نے 20 افغان باشندوں اور 56 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ دو گاڑیاں اور 47 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے کر مزید تصدیق کے لیے تھانوں منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں کئی مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا اور ان کے قبضے سے چار پستول برآمد کیے۔

یہ پیشرفت ان خبروں کے چند روز بعد سامنے آئی جب دفترِ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ فی الوقت اس کے پاس امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے وقت یا مقام سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔

تاہم دفترِ خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان جامع امن کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر کام جاری رکھے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ ثالثی کا عمل جاری ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم سب کو اس مثبت پیش رفت پر خوش ہونا چاہیے۔

طاہر اندرابی نے کہا تھا کہ مذاکرات کا اگلا دور فی الحال اس کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کئی سوالات پوچھے گئے کہ یہ مذاکرات کب اور کہاں ہوں گے۔ میں نے اپنے تمام میڈیا کے ساتھیوں سے درخواست کی تھی کہ ہمیں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے اور سرکاری اعلانات کا انتظار کرنا چاہیے۔

چنانچہ اس سلسلے میں میرے پاس کرنے کے لیے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہے۔ جیسے ہی ان مذاکرات کے وقت کا فیصلہ ہوگا، ہم اس کا اعلان کر دیں گے۔