Business Recorder - Pakistan

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، علاقائی استحکام پر زور
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس دوران اعلیٰ ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور سفارتی روابط کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، نیشنل اسمبلی کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اورخاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرکے کمانڈرمیجرجنرل علی عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام اور سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال رہا۔

فیلڈ مارشل نے مذاکرات، تناؤ میں کمی اور مستقل سفارتی رابطوں کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دیرپا امن کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

دورے کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی قیادت کے لیے نیک خواہشات اور مخلصانہ جذبات پہنچائے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے مذاکراتی حل کے لیے سہولت کاری فراہم کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔