Business Recorder - Sports

سرفراز احمد بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے  سابق کپتان سرفراز احمد کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

دسمبر میں آسٹریلوی کوچ جیسن گلیسپی کے پاکستان کے ریڈ بال کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد عاقب جاوید اور اظہر محمود نے عارضی طور پر ٹیم کی رہنمائی کی جس کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں، شان مسعود بنگلہ دیش میں بھی بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

سرفراز احمد جنہوں نے 2017 میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد انڈر 19 ٹیم اور پاکستان شاہینز کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

سرفراز احمد کے سابق ساتھی کھلاڑی عمر گل بولنگ کوچ کی حیثیت سے اس سیٹ اپ میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستان نے 8 مئی سے ڈھاکا میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس اور غازی غوری کو پہلی بار شامل کیا  ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔