Business Recorder - Business & Finance

آئی ایم ایف بورڈ سے نئی قسط کی منظوری ملنے کا امکان
توقع ہے کہ دیگر بڑی معیشتوں کی طرح عالمی سطح پر پرائس ٹرانسمیشن کے ذریعے پاکستان بھی جاری مشرقِ وسطیٰ  تنازع سے متاثر ہوگا، تاہم کھاد کے شعبے پر اس کا اثر محدود رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ ملک میں موجود وافر اسٹاک اور مقامی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے  ڈائریکٹر جہاد آزور نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

آئی ایم ایف کے عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ پروگرام بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، توقع ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نئی قسط کے اجرا کی منظوری  دے گا۔

آزور نے کہا کہ پاکستان بھی تمام اہم ممالک کی طرح پرائس ٹرانسمیشن کے ذریعے متاثر ہوگا لیکن ایک بار پھر کھادوں پر اس کا اثر کم ہوگا کیونکہ اس کا ذخیرہ کافی ہے ،اس کے علاوہ یہ حقیقت بھی اہم ہے کہ پاکستان نے اس اہم زرعی ان پٹ کو تیار کرنے کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ ہم اسٹاف لیول معاہدے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک نے (عالمی معاشی) جھٹکے کے اثرات کم کرنے کے لیے کچھ فوری اقدامات کیے ہیں جن میں مالیاتی ذرائع کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال کرتے ہوئے صرف ان لوگوں کو مدد فراہم کی گئی جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

اردن، مصر اور پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کے عہدیدار نے کہا کہ ان تینوں ممالک کے پاس پہلے سے ہی (آئی ایم ایف کے) پروگرام موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے ہر پروگرام اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ ان ممالک کی مدد کی جاسکے تاکہ وہ معاشی جھٹکوں کو برداشت کرسکیں اور اپنی معاشی کمزوریوں کو کم کرسکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026