Business Recorder - News

آبنائے ہرمز کھولنے کے ایرانی اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد سے زائد کی بڑی کمی
ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی مناسبت سے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلا قرار دیے جانے کے بعد جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔

برینٹ کروڈ کے سودے 11.12 ڈالر یا 11.2 فیصد کمی کے ساتھ 88.27 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 11.40 ڈالر یا 12 فیصد کمی کے بعد 83.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

یو بی ایس  کے تجزیہ کار جیوانی اسٹاونوو کا کہنا ہے کہ  ایرانی وزیر خارجہ کے ریمارکس جنگ بندی برقرار رہنے تک کشیدگی میں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں، اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے یا نہیں۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں سیشن کے آغاز سے ہی دباؤ کا شکار تھیں، کیونکہ رواں ہفتے کے آخر میں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور لبنان و اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی نے سرمایہ کاروں میں یہ امید جگا دی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اپنے خاتمے کے قریب ہو سکتی ہے۔

ایران جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ تہران نے 20 سال سے زائد عرصے تک جوہری ہتھیار نہ رکھنے کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب ہیں۔