Business Recorder - Markets

آئی پاک گروپ کا مجموعی خالص منافع 2.36 ارب روپے تک پہنچ گیا
انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پاک گروپ) نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے نو ماہ کیلئے شاندار مالیاتی کارکردگی کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق کمپنی کا مجموعی خالص منافع تیزی سے بڑھ کر 2.36 ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ منافع 749 ملین روپے تھا، اس نمایاں اضافے کی بنیادی وجوہات بہتر آپریٹنگ کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کا بھرپور استعمال ہیں۔

زیرِ جائزہ مدت کے دوران فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 3.50 روپے رہی جو گروپ کے تمام آپریشنز میں منافع بخش کے نمایاں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

گروپ کی مجموعی فروخت 16.8 فیصد اضافے کے ساتھ 30.43 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 26.06 ارب روپے تھی۔ فروخت میں اس اضافے کو بڑھتی ہوئی طلب اور بی او پی پی ، بی او پی ای ٹی  اور سی پی پی  فلم سیگمنٹس پر مشتمل کمپنی کے مربوط مینوفیکچرنگ پلیٹ فارم کے استحکام سے تقویت ملی۔

مجموعی کارکردگی میں برآمدات نے اپنا کلیدی کردار برقرار رکھا، جہاں برآمدی فروخت گزشتہ سال کے 6.07 ارب روپے سے بڑھ کر 7.34 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ یہ کل آمدنی کا تقریباً 24.14 فیصد بنتا ہے۔

منافع بخش ہونے کے اشاریوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی جہاں مجموعی منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے 3.62 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 5.78 ارب روپے ہو گیا، اسی طرح آپریٹنگ منافع بھی 2.76 ارب روپے سے بڑھ کر 4.64 ارب روپے تک پہنچ گیا جو منافع کے مارجن میں اضافے اور بہتر آپریشنل کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

کاروبار کے حجم میں اضافے کے باوجود مالیاتی اخراجات 13.42 فیصد کمی کے ساتھ 1.44 ارب روپے رہ گئے جس کی وجہ ورکنگ کیپیٹل کا مؤثر انتظام اور کمپنی کے اپنے کیش فلو میں بہتری ہے۔

اگر صرف آئی پاک کی انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو اس کی فروخت 9.94 ارب روپے رہی جبکہ خالص منافع گزشتہ سال کے 424 ملین روپے سے تقریباً دوگنا ہو کر 810 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ مصنوعات کے بہترین امتزاج  اور آپریشنل کارکردگی کی بدولت انفرادی سطح پر کمپنی کا مجموعی منافع  26.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2.24 ارب روپے رہا۔

گروپ کے سی ای او نوید گوڈیل نے کہا کہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود کمپنی نے اپنی بہترین آپریشنل کارکردگی کو برقرار رکھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026