Business Recorder - Markets

امن مذاکرات کی امید پر بیشتر خلیجی مارکیٹس میں تیزی
زیادہ تر خلیجی ایکویٹی مارکیٹس جمعرات کے روز اضافے کے ساتھ بند ہوئیں، کیونکہ ایران جنگ کے خاتمے کے کسی ممکنہ معاہدے کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے رجحانات کو سہارا دیا، جبکہ اگلے مذاکرات سے قبل ایران پر امریکی دباؤ میں اضافے پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فروری کے آخر میں اسرائیل کے ساتھ شروع کی گئی جنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے، تاہم ان کی جانب سے اعلان کردہ ناکہ بندی نافذ العمل ہو گئی ہے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ٹریفک بدستور معمول سے کہیں کم ہے۔

واشنگٹن نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مذاکرات سے قبل ایرانی تیل کے خریداروں پر سیکنڈری پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ایران پر بعض توانائی پابندیوں کے نفاذ میں نرمی کی گئی تھی۔

امریکی اور ایرانی حکام ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے کے اختتام تک مزید مذاکرات کے لیے پاکستان میں دوبارہ ملاقات پر غور کر رہے ہیں، جبکہ اتوار کے روز ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئے تھے۔ پاکستان کے آرمی چیف بدھ کے روز تہران پہنچے تاکہ کشیدگی دوبارہ بھڑکنے سے روکنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دبئی کا مرکزی شیئر انڈیکس 1.1 فیصد بڑھ گیا، جس میں ایمار پراپرٹیز میں 2.6 فیصد اضافے اور کم لاگت فضائی کمپنی ایر عربیہ میں 4.1 فیصد تیزی نے نمایاں کردار ادا کیا۔

ایکس ٹی بی ایم ای این اے کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار ہانی ابواغلہ کے مطابق ممکنہ حل کے حوالے سے امیدوں نے مارکیٹ کے جذبات کو بہتر کیا ہے، تاہم جغرافیائی سیاسی خبروں کے باعث مارکیٹس حساس بنی ہوئی ہیں، جس سے مجموعی طور پر رسک لینے کے رجحان میں اضافہ محدود رہتا ہے۔ ان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مضبوط مقامی معاشی بنیادیں مارکیٹ کو پہلے کی بلند سطحوں کی طرف لے جانے میں مدد دے سکتی ہیں، جبکہ سفارتی پیش رفت مزید رفتار پیدا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم آبنائے ہرمز میں جاری خلل ایک اہم دباؤ کا عنصر ہے، جو قلیل مدت میں مزید اضافے کی گنجائش محدود کر سکتا ہے۔

دوسری جانب، دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کیا جا رہا ہے تاکہ 1999 کے بعد پہلی بڑی تزئین و آرائش کی جا سکے، اور مہمانوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ کام ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران تنازع کے باعث دبئی کی سیاحت پر دباؤ بڑھ رہا ہے؛ مارچ میں ڈرون ملبے کے باعث ہوٹل کے بیرونی حصے کو بھی معمولی نقصان پہنچا تھا۔

ابوظہبی کا انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

سعودی عرب کا بینچ مارک انڈیکس 0.3 فیصد کم ہو گیا، جس میں ملک کے سب سے بڑے بینک سعودی نیشنل بینک کے شیئرز میں 3.2 فیصد کمی نمایاں رہی۔

تاہم ہفتہ وار بنیاد پر انڈیکس میں 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مسلسل ساتویں ہفتہ وار تیزی ہے، اور یہ خطے کے دیگر بازاروں سے بہتر کارکردگی ہے، جس کی وجہ بلند تیل قیمتیں اور برآمدات کی ازسرِنو ترتیب کی صلاحیت بتائی گئی ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 67 سینٹس یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 95.60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

قطری انڈیکس 0.2 فیصد نیچے آیا، جس پر قطر اسلامک بینک میں 1.4 فیصد کمی نے دباؤ ڈالا۔

دنیا کے دوسرے بڑے ایل این جی برآمد کنندہ قطر کی جانب سے ممکن ہے کہ وہ وسط جون کے بعد گیس سپلائی پر مجبوری حالات( فورس میجور) میں توسیع کرے، تاہم اطالوی درآمد کنندہ ایڈیسن کے مطابق اس کمی کو امریکی ایل این جی سے پورا کیا جا سکتا ہے، روسی گیس سے نہیں۔

قطر انرجی نے اپریل سے وسط جون کے درمیان ایڈیسن کے لیے 10 کارگو منسوخ کیے، جبکہ کمپنی کے سی ای او کے مطابق جنگ کے باعث گزشتہ ماہ ایران کے حملوں نے قطر انرجی کی ایل این جی برآمدی صلاحیت کا 17 فیصد متاثر کیا۔

خلیج سے باہر مصر کا بینچ مارک انڈیکس 1.4 فیصد بڑھ گیا۔

سعودی عرب کا انڈیکس 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 11,554 پر بند ہوا۔

ابوظہبی کا انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 9,918 تک پہنچ گیا۔

دبئی کا انڈیکس 1.1 فیصد بڑھ کر 5,930 پر بند ہوا۔

قطر کا انڈیکس 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 10,715 پر آ گیا۔

مصر کا انڈیکس 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 51,438 پر بند ہوا۔

بحرین کا انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ کر 1,939 تک پہنچا۔

عمان کا انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 8,337 پر بند ہوا۔

کویت کا انڈیکس 1.5 فیصد بڑھ کر 9,513 پر پہنچ گیا۔