Business Recorder - Opinion

امن کی بولی، خطرات سے چشم پوشی
دو سرخیوں نے رواں ہفتے کی تصویر کچھ یوں پیش کی کہ مارکیٹس اب تک اسے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں: اسلام آباد میں امریکا–ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کے لیے پاکستان کی تیاری، اور دنیا کا سب سے بڑا اثاثہ منیجر بلیک راک کا امریکی ایکوئٹیز اور ابھرتی مارکیٹس میں دوبارہ اوور ویٹ پوزیشن لینا، گویا گزشتہ ماہ کے حالات کا کوئی اثر ہی نہیں ہوا۔

کیا یہ اعتماد ہے، یا سہولت پسندی؟

کیونکہ گزشتہ ماہ واقعی گزر چکا ہے، اور اس میں بہت کچھ رونما ہوا۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، سپلائی چینز ہچکولے کھاتی رہیں، بانڈ مارکیٹس میں شدید اتار چڑھاؤ آیا، اور ایکویٹیز نے ایسا چکر مکمل کیا جو عام طور پر پورے سال کی کہانی ہوتا ہے، نہ کہ چند ہفتوں کی۔ برینٹ کروڈ جنگ سے پہلے کی سطح سے کہیں اوپر جا پہنچا اور حالیہ کمی کے باوجود اب بھی ابتدائی جھڑپوں سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 15 فیصد زیادہ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ قدرتی گیس اور کھاد کی قیمتیں بدستور بلند ہیں۔ اور اس کے باوجود، ہم مارکیٹس کو دوبارہ ”اسکوائر ون“ کی طرف واپس جاتے دیکھ رہے ہیں، گویا بنیادی جھٹکا شائستگی سے خود ہی رخصت ہو گیا ہو۔

تو آخر سرمایہ کار کس چیز کی قیمت لگا رہے ہیں؟

بظاہر بنیادی مفروضہ کشیدگی میں کمی ( ڈی اسکیلیشن) کا ہے۔ ایکویٹی مارکیٹس نقصانات کا ازالہ کر چکی ہیں، اتار چڑھاؤ کم ہو گیا ہے، اور کرنسی مارکیٹس میں استحکام آیا ہے، جہاں ڈالر میں معمولی نرمی دیکھی گئی ہے کیونکہ رسک اپیٹائٹ بحال ہو رہی ہے۔ حتیٰ کہ آئل کی فارورڈ کَرو بھی اگلے سال تک کسی حد تک معمول پر آنے کا اشارہ دے رہی ہیں۔

تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کو یقین ہے کہ تنازع عملاً ختم ہو چکا ہے، یا وہ محض اس سے نظریں چرا رہے ہیں؟

یہ سوال اسلام آباد کے زاویے سے دیکھیں تو مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے، نہ کہ نیویارک کے۔ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے ایک اور دور کی میزبانی کوئی معمول کی سفارتی سرگرمی نہیں۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایک ایسا ملک جو براہِ راست تنازع کے دائرے میں نہیں، ایک نازک مرحلے پر خود کو رابطہ کار (کنڈیوئٹ) کے طور پر منوانے میں کامیاب ہوا ہے۔ مگر کیا یہ حقیقی اثر و رسوخ کی علامت ہے، یا بڑی طاقتوں کے درمیان وقتی مفاداتی ہم آہنگی؟

اور جنگ کے پیچھے اصل حکمتِ عملی کا کیا بنا؟ واشنگٹن اور تل ابیب میں بظاہر اندازہ رفتار پر مبنی تھا: ایک تیز حملہ، غیر مستحکم ہوتا نظام، اندرونی انتشار، اور خطے میں طاقت کے توازن کی فوری نئی ترتیب۔ مگر یہ سلسلہ اس طرح آگے نہیں بڑھا۔ ایران نے ابتدائی جھٹکا سہہ لیا، داخلی یکجہتی برقرار رکھی، اور جواب میں انہی توانائی راستوں کو محدود کیا جن پر عالمی معیشت کا انحصار ہے۔ زیادہ غیر آرام دہ حقیقت یہ ہے کہ توازن ویسا نہیں بدلا جیسا اس کے معمار چاہتے تھے۔ تہران نے جھکنے کے آثار نہیں دکھائے۔ بلکہ اس نے یہ ثابت کیا کہ وہ دباؤ برداشت کرتے ہوئے بھی عالمی توانائی مارکیٹس کے اہم ترین گزرگاہوں پر شرائط طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث دیگر فریقوں کو اپنے رویے اس کے مطابق ڈھالنے پڑ رہے ہیں۔

کیا اس کا مطلب ہے کہ پہل (اقدام کرنے کی ابتداء) کسی اور کے ہاتھ میں چلا گیا ہے؟

مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز کم از کم کسی نہ کسی حد تک پالیسی کی ازسرِ نو ترتیب (ری کیلبریشن) کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر اصل مقصد کوئی فیصلہ کن نتیجہ تھا، تو پھر اتنی تیزی سے مذاکراتی میز پر واپسی کیوں؟ اور اگر اب مذاکرات مرکزی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ابتدائی حکمتِ عملی نے اس نظام کی لچک کو کم سمجھا جسے وہ توڑنے کی کوشش کر رہی تھی؟

مارکیٹس اس وقت ایک مختلف سوال کا جواب تلاش کر رہی ہیں: خلل کتنی دیر برقرار رہے گا۔ یہی وہ بنیادی متغیر ہے جو اثاثہ جات کی قیمتوں کو متعین کر رہا ہے۔ اگر آبنائے ہرمز دوبارہ کھل جاتی ہے اور ترسیلی بہاؤ معمول پر آ جاتا ہے تو حالیہ اتار چڑھاؤ کو ایک اور جغرافیائی سیاسی جھٹکے کے طور پر نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے اثرات صرف تیل تک محدود نہیں رہیں گے۔

اس خطرے کی وسعت کو کم نہیں سمجھا جا سکتا۔ عام حالات میں عالمی تیل کی تقریباً پانچویں حصہ ترسیل آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے۔ کسی بھی جزوی رکاوٹ سے ایسا رسد کا جھٹکا پیدا ہوتا ہے جسے آسانی سے پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اسٹریٹجک ذخائر وقتی طور پر دباؤ کم کر سکتے ہیں، مگر وہ محدود ہیں۔ حالیہ مربوط ریلیز، جو تاریخ کی سب سے بڑی قرار دی گئی، شدید خلل کے منظرنامے میں بمشکل چند ہفتوں کی ضروریات پوری کرنے کے برابر سمجھی گئی۔ کیا یہ کسی مسئلے کا حل ہے، یا محض وقتی وقفہ؟

یہیں سے آئی ایم ایف کا زاویہ اہم ہو جاتا ہے۔ اس کی بنیادی پیشگوئی ( بیس لائن فارکاسٹ) یہ فرض کرتی ہے کہ تنازع نسبتاً مختصر ہوگا، اور عالمی نمو اس سال تقریباً 3.1 فیصد کے قریب رہے گی۔ تاہم اسی رپورٹ کے دوران حکام نے یہ بھی تسلیم کیا کہ معیشت پہلے ہی ایک کمزور تر منظرنامے کی طرف بڑھ رہی ہے، جو 2.5 فیصد کے قریب ہو سکتا ہے۔ اگر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر برقرار رہیں تو مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ ہوگا اور مرکزی بینک دوبارہ سخت مالیاتی پالیسی کی طرف جا سکتے ہیں۔ اگر بنیادی منظرنامہ پہلے ہی کمزور دکھائی دے رہا ہے تو پھر مارکیٹس کس چیز کو بنیاد بنا رہی ہیں؟

بانڈ مارکیٹس ایکوئٹی مارکیٹس کے مقابلے میں کم پر اعتماد دکھائی دیتی ہیں۔ ییلڈز جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی بلند ہیں، جو مہنگائی کے خطرے کے باقی رہنے کی علامت ہے۔ شرحِ سود میں کمی کی توقعات مضبوط ہونے کے بجائے کم ہو گئی ہیں۔ اگر توانائی کا جھٹکا مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تو پھر ایکویٹی مارکیٹس ایسا برتاؤ کیوں کر رہی ہیں جیسے سب کچھ معمول پر آ چکا ہو؟

کرنسی مارکیٹس ایک اور پہلو سامنے لاتی ہیں۔ مذاکرات سے پیدا ہونے والی امید کی بدولت رواں ہفتے ڈالر کمزور ہوا ہے، اور بڑی کرنسیوں کے مقابلے اس کی قدر میں وسیع پیمانے پر کمی دیکھی گئی ہے۔ مثال کے طور پر آسٹریلوی ڈالر نے رواں ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، جو رسک سینسیٹو اثاثوں کی طرف جھکاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ مگر کیا یہ ایک پائیدار اشارہ ہے، یا صرف اس سے پہلے کے سیف ہیون رجحان کا عکس؟

پوزیشننگ کا پہلو بھی اہم ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران ہیج فنڈز اور بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے اتار چڑھاؤ کے جواب میں رسک کم کیا، اور پھر فوری جھٹکے کے بعد دوبارہ نمائش بڑھا دی۔ یہ ”ڈی رسکنگ“ اور ”ری رسکنگ“ کا چکر اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ مارکیٹس حکمتِ عملی کے بجائے وقتی ردعمل دے رہی ہیں۔ اگر واقعی ایسا ہے تو موجودہ توازن کتنا پائیدار ہے؟

اور پھر معاملہ سیاسی سطح پر واپس آ جاتا ہے۔ اگر پاکستان کی ثالثی جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور بامعنی مذاکرات کی طرف لے جانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ نہ صرف تنازع بلکہ علاقائی سفارت کاری کی سمت بدل دے گا۔ لیکن اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو کیا مارکیٹ اسی راستے پر الٹی سمت میں دوبارہ سفر کرے گی؟

اور یہ واقعہ توانائی کو ایک اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے وسیع تر رجحان کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ تیل کے بہاؤ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششیں تاریخی طور پر ایسے نتائج پیدا کرتی رہی ہیں جو اصل مقصد سے کہیں آگے تک چلے جاتے ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ آخرکار طلب کو کم کرتا ہے، توانائی کی بچت اور مؤثریت میں اضافہ کرتا ہے، اور متبادل ذرائع کی طرف رجحان کو تیز کرتا ہے۔ یہ عمل فوری طور پر مکمل نہیں ہوتا، لیکن اس کا آغاز ایسے ہی واقعات سے ہوتا ہے۔

ایک خاص ستم ظریفی یہ ہے کہ مارکیٹس نے اس جھٹکے کو پہلے ہی قیمتوں میں شامل کر لیا ہے۔ وہی نظام جو ابتدائی خلل پر شدید ردِعمل دیتا ہے، اب ایسے برتاؤ کر رہا ہے جیسے یہ خلل پہلے ہی ختم ہو چکا ہو۔ کیا یہ سفارت کاری پر اعتماد کی علامت ہے، یا غیر یقینی صورتحال سے اکتاہٹ کا اظہار؟

شاید اصل سوال اس سے بھی سادہ ہے: کیا مارکیٹس درست ہیں کہ وہ شور شرابے کو نظرانداز کر رہی ہیں، یا پھر وہ ایک وقفے کو نتیجہ سمجھنے کی غلطی کر رہی ہیں؟

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026