Business Recorder - Business & Finance

سالٹ ایکسپورٹرز اور کسٹمز حکام میں پیکنگ و کوڈنگ مسائل کے حل پر اتفاق ہوگیا
سالٹ ایکسپورٹرز اور کسٹمز حکام نے عالمی مارکیٹ میں سالٹ انڈسٹری کیساکھ کو متاثر کرنے والے اہم اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت بندرگاہ پر کنٹینرز کی نامناسب ری سیلنگ کے باعث بیرون ملک پہنچنے پر پیکنگ کے خراب ہونے کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم مسئلہ برآمدات کو عمومی (جنرل) تجارتی کوڈ کے تحت ظاہر کرنے کی روش جس کے باعث غیر ضروری اور بار بار جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا اس کو بھی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے بانی چیئرمین اسماعیل ستار کی قیادت میں ایک وفد نے کلکٹر کسٹمز (ایکسپورٹ) رضوان محمود اور سینئر افسران سے ملاقات کی جس میں نمک کے مینوفیکچررز اور برآمدکنندگان کو درپیش اہم برآمدی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے برآمدات سے متعلق درپیش مختلف چیلنجز اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں جبکہ کسٹمز حکام نے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے دوران سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن صائمہ اختر، سینئر وائس چیئرمین عاصم یعقوب پراچہ اور رکن زوہیب اختر نے آگاہ کیا کہ بیرونِ ملک خریداروں کی جانب سے ایسی کنسائنمنٹس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جو خراب پیکنگ کے ساتھ منزل پر پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ بندرگاہ پر کسٹمز جانچ کے بعد ناقص ری سیلنگ ہے۔

کسٹمز حکام نے اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور نشاندہی کی کہ غلط ایچ ایس کوڈ کے تحت برآمدی ڈیکلریشن جمع کرانے کی وجہ سے بھی بار بار انسپیکشن کرنا پڑتا ہے جو تاخیر اور اضافی پیچیدگیوں کا باعث بن رہا ہے۔

مزید برآں اسسٹنٹ کلکٹر آصمہ سکندر اور ڈپٹی کلکٹر عثمان حمید بٹ نے واضح کیا کہ غلط ایچ ایس کوڈ درج کرنا خود ہی بار بار انسپیکشن کی بنیادی وجہ ہے۔

سالٹ ایکسپورٹرز اور کسٹمز حکام نے اتفاق کیا گیا کہ درست درجہ بندی نہ صرف کلیئرنس کے عمل کو تیز کرے گی بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ پاکستان سے نمک  کے کنسائمنٹس بہترین حالت میں بیرونی خریداروں تک پہنچ سکیں۔

اس حوالے سے کلکٹر کسٹمز رضوان محمود نے کمپلائنس کے خلا کو پُر کرنے کے لیے  زوم کے ذریعے ایک آن لائن تربیتی سیشن کی تجویز دی جس میں ماہر کسٹمز افسران برآمد کنندگان کو درست ایچ ایس کوڈ کے استعمال اور دستاویزی تقاضوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026