Business Recorder - Pakistan

پاک بحریہ کا بحری جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں اور سمندر میں ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کی لائیو فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کئے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے جو اسے دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتے ہیں ۔ مقامی طور پر تیار کردہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور عملی مہارت کا عکاس ہے۔

ڈی جی پی آر (نیوی) نے کہا کہ یہ تجربہ خطے میں بحری سلامتی، استحکام اور روایتی ہتھیاروں کی ڈومین میں ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے اس اہم سنگِ میل کی کامیابی پر حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

پاکستان گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز  نے 9 فروری کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں اسمیش کے نام سے ایک نیا ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرایا تھا۔

دوہرے آپریشنل تصور  کے تحت ڈیزائن کیا گیا اسمیش میزائل بحری اور زمینی دونوں طرح کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی بدولت ایک ہی میزائل پلیٹ فارم کو مختلف مشن پروفائلز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اینٹی شپ کنفیگریشن میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے اور یہ 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔