Business Recorder - Business & Finance

سرمایہ کاری و تجارت کے مواقع: یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کا پہلا اعلیٰ سطح اجلاس شروع ہوگا
یورپی یونین 28 اور 29 اپریل 2026 کو یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے پہلے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد کرے گی، جس میں پالیسی سازوں، یورپی اور پاکستانی کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور یورپی مالیاتی اداروں کو ایک اہم موقع پر اکٹھا کیا جائے گا۔  یہ بات ایک جاری بیان میں کہی گئی ہے۔

یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی واحد منڈی، عالمی سطح پر براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کا بڑا ذریعہ، اور پاکستان کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ یہ فورم یورپی یونین اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے، جہاں دونوں فریق مضبوط تجارتی روابط کو بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے بہاؤ، ٹیکنالوجی شراکت داری، جدت اور پائیدار صنعتی ترقی میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔

عالمی سپلائی چینز میں تبدیلیوں اور پاکستان کی جانب سے معاشی اصلاحات کی نئی کوششوں کے تناظر میں، اس فورم کا مقصد پاکستان کو یورپی معاشی سرگرمیوں کے لیے ایک مسابقتی منزل کے طور پر پیش کرنا ہے۔

فورم میں دوطرفہ تعاون کے لیے اعلیٰ صلاحیت رکھنے والے ترجیحی شعبوں پر توجہ دی جائے گی، جن میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل جدت اور فن ٹیک، گرین لاجسٹکس، ٹیکسٹائل و ملبوسات اور ذمہ دارانہ کان کنی شامل ہیں۔ یہ شعبے پاکستان کے معاشی تبدیلی کے ایجنڈے اور یورپی یونین کے گلوبل گیٹ وے اقدام کے تحت اس کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ یورپی یونین کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری پروگرام ہے، جس کے تحت 2021 سے 2027 کے دوران 400 ارب یورو کی سرمایہ کاری متحرک کرنے کا ہدف ہے۔

پاکستان میں 300 سے زائد یورپی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جو روزگار، صنعتی ترقی، جدت اور عالمی ویلیو چینز میں انضمام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر، ریمونڈاس کاروبولِس نے طویل مدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط اور قابلِ اعتماد شراکت داری قائم ہے۔ بزنس فورم کا مقصد اس شراکت کو مزید آگے بڑھانا ہے،نجی شعبے کی گہری شمولیت کو فروغ دے کر، نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر کے، اور پاکستان کو ایک زیادہ مسابقتی اور پائیدار معیشت کی جانب لے جانے میں مدد فراہم کر کے۔“

فورم اعلیٰ سطحی مکالمے اور معاہدوں کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس میں بزنس ٹو بزنس ( بی ٹو بی ) ملاقاتیں بھی شامل ہوں گی—اور دو روزہ فورم کے دوران 600 سے زائد بی ٹو بی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اسی طرح گلوبل گیٹ وے کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں اور یورپی مالیاتی اداروں کے درمیان خصوصی ملاقاتیں بھی دونوں دن جاری رہیں گی۔