Business Recorder - Sports

ناکامیوں کا شکار کولکتہ کے لیے گرین اب بھی بے اثر
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو یقین ہے کہ ان کے اہم کھلاڑی کیمرون گرین آخر کار بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن انڈین پریمیئر لیگ  کی واحد ٹیم جو اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی، اسے اپنے آسٹریلوی آل راؤنڈر سے اب یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے کیوں انہیں لیگ کا مہنگا ترین غیر ملکی کھلاڑی بنایا۔

دو بار کی چیمپئن ٹیم اس وقت 10 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے، جس کے پاس پنجاب کنگز کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے صرف ایک پوائنٹ ہے۔ منگل کو چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں 32 رنز کی شکست ان کی چوتھی ناکامی تھی، جس نے انہیں پلے آف کی دوڑ سے مزید دور کر دیا ہے۔

کولکتہ نے گرین کو ریکارڈ 2.77 ملین ڈالر کی بھاری قیمت پر اس امید کے ساتھ خریدا تھا کہ وہ ٹیم کو تیسری بار چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، لیکن وہ اب تک اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ 26 سالہ کھلاڑی نے کمر کی نچلی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے بعد سیزن کے پہلے تین میچ محض ایک بلے باز کے طور پر کھیلے، لیکن ٹیم کو پانچ اننگز میں صرف 56 رنز سے زیادہ کی امید تھی۔

چنئی میں وہ بلے اور گیند دونوں کے ساتھ جدوجہد کرتے نظر آئے، جہاں انہوں نے بغیر کوئی وکٹ لیے دو اوورز میں 30 رنز دیے اور پہلی ہی گیند پر صفر  پر آؤٹ ہو گئے۔ شکست کے بعد بولنگ کوچ ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ان کا آغاز ویسا نہیں رہا جیسا وہ چاہتے تھے، لیکن وہ بلاشبہ ایک معیاری کھلاڑی ہیں۔

ساؤتھی نے مزید کہا کہ آئی پی ایل سے قبل انہوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔ اپنے آغاز پر وہ خود بھی سب سے زیادہ مایوس ہوں گے لیکن وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے کسی نہ کسی مرحلے پر ضرور کم بیک کریں گے۔

کارتک تیاگی نے اپنے چار اوورز میں 35 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے باوجود چنئی نے کولکتہ کے کمزور فاسٹ بولنگ اٹیک کے خلاف 192 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔

کولکتہ کو ہرشت رانا اور آکاش دیپ کی انجری کا بھی سامنا ہے، جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تناؤ کے باعث انہیں غیر ملکی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھی ٹیم سے باہر کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ انہیں سری لنکن بولر متھیشا پتھیرانہ کی آمد کا بھی انتظار ہے جو پنڈلی کی انجری سے نجات پا رہے ہیں۔

ساؤتھی نے کہا نتائج ہمارے حق میں نہیں جا رہے۔ گزشتہ چند میچوں میں ہم نے (کامیابی کی) جھلکیاں تو دیکھیں، لیکن وہ اتنی کافی نہیں تھیں کہ جیت کے قابل کارکردگی کہلائی جا سکے۔ انجریز کی بڑی تعداد نے بھی صورتحال کو مشکل بنایا ہے لیکن ہم کارتک تیاگی کی بولنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔