Business Recorder - Business & Finance

شہریار چشتی کے الیکٹرک کے چیئرمین منتخب
کے الیکٹرک (کے ای) نے اعلان کیا ہے کہ شہریار چشتی کو بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس پیش رفت کے بارے میں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 2 اپریل 2026 کو منعقدہ غیر معمولی جنرل میٹنگ (ای جی ایم) کے دوران ڈائریکٹرز کے انتخاب کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 15 اپریل 2026 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں شہریار چشتی کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کر لیا ہے۔

گزشتہ ماہ کمپنی نے مارک اسکیلٹن کی عدم موجودگی میں شہریار چشتی کو چیئرمین کے فرائض انجام دینے کے لیے مقرر کیا تھا۔ اس وقت پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں کے الیکٹرک نے کہا تھا کہ 17 مارچ 2026 کو ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ مارک اسکیلٹن کی غیر موجودگی کے باعث کیا گیا تھا۔ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق شہریار چشتی نے 2011 میں ایشیپاک انویسٹمنٹس قائم کی تھی، جو اب پاکستان میں انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے نمایاں اداروں میں سے ایک بن چکا ہے۔

ایشیپاک شروع کرنے سے پہلے شہریار چشتی نے ہانگ کانگ میں سٹی گروپ اور نومورا جیسے بڑے اداروں میں انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر طویل خدمات انجام دیں۔ سٹی گروپ میں 2009 تک وہ مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، جن میں ہیڈ آف ایشیا انڈسٹریلز  اور  ہیڈ آف نارتھ ایشیا مرجرز اینڈ ایکوزیشنز(ایم اینڈ اے) شامل ہیں۔ 2009 سے 2012 تک انہوں نے ہانگ کانگ میں نومورا انٹرنیشنل  کے لیے کام کیا، جہاں وہ پہلے ایشیا کے اور پھر عالمی سطح پر  ہیڈ آف انڈسٹریلز انویسٹمنٹ بینکنگ رہے۔ اپنے 18 سالہ انویسٹمنٹ بینکنگ کیریئر کے دوران شہریار چشتی نے کلائنٹس اور مختلف سودوں کے لیے قرض اور ایکویٹی کی مد میں 18 بلین ڈالر سے زائد کا سرمایہ اکٹھا کیا اور 60 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے انضمام اور حصول کے مکمل شدہ سودوں پر مشاورت فراہم کی۔