Business Recorder - Markets

مشرقِ وسطیٰ تنازعہ: پاکستان نے آئی ایم ایف کو توانائی اور مہنگائی کے چیلنجز سے آگاہ کردیا
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو جاری تنازع کے معاشی اثرات سے خبردار کرتے ہوئے توانائی کے حصول، مہنگائی اور مجموعی شرحِ نمو کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ مذاکرات کیے۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ میٹنگز 2026 کے موقع پر آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈین کاٹز سے ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت تیسرے جائزے اور لچک و پائیداری کی سہولت (آر ایس ایف) کے تحت دوسرے جائزے کو احسن طریقے سے مکمل کرنے پر آئی ایم ایف کی مشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے طے پاچکا اور اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا انتظار ہے۔

محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے عہدیدار کو جاری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر فوری اثرات، بالخصوص توانائی کے حصول اور لاجسٹکس (نقل و حمل) کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے حکومت کے پالیسی اقدامات کی وضاحت کی جس میں طلب کے انتظام کے اقدامات اور مالیاتی طور پر متوازن ٹارگٹڈ سبسڈیز شامل ہیں جو آبادی کے سب سے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے وضع کی گئی ہیں۔

انہوں نے آئی ایم ایف قیادت کو اس بحران کے دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات کے حوالے سے پاکستان کی جاری اسسمنٹ سے بھی آگاہ کیا جن میں مہنگائی، شرحِ نمو، برآمدات اور ترسیلاتِ زر پر مرتب ہونے والے اثرات شامل ہیں۔

وزیرِخزانہ نے بجٹ مذاکرات، بشمول ٹیکسیشن کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے آئی ایم ایف مشن کے آئندہ ماہ متوقع دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پروگرام کے بنیادی اہداف  پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور موجودہ بیرونی جھٹکوں کے درمیان استحکام اور مارکیٹ کے اعتماد کے لیے اس کے کلیدی کردار پر زور دیا۔

قبل ازیں محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ میٹنگز 2026 کے موقع پر آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کی۔

محمد اورنگزیب نے جہاد ازعور کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے معاشی اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے اسے حالیہ دور کے سب سے بڑے سپلائی شاکس میں سے ایک قرار دیا۔