Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی قدر میں بہتری سے سونے کی قیمتوں میں کمی، امریکہ-ایران مذاکرات مرکزِ توجہ
سونے کی قیمتوں میں بدھ کو معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ اس سے قبل سیشن کے دوران قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ اس کمی کی وجہ ڈالر کی قدر میں کچھ بہتری اور امریکہ و ایران کے درمیان امن مذاکرات کے ایک نئے دور کے امکانات بنے جس سے سرمایہ کاروں میں خطرہ مول لینے کا رجحان بڑھ گیا۔

اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4,828.07 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ اس سے قبل یہ 18 مارچ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

امریکی گولڈ فیوچرز برائے جون ڈلیوری 4,851.30 ڈالر پر مستحکم رہے۔

امریکی ڈالر ایک ماہ سے زائد کی کم ترین سطح سے دوبارہ سنبھل گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں فروخت ہونے والی اشیا، جیسے کہ سونا (بلین)، دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے مہنگی ہوگئیں۔

خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں سے ایک، آبنائے ہرمز کو بند کر دینے والے تنازع کے خاتمے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امیدوں پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

میریویکس کے تجزیہ کار ایڈورڈ میئر کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں مختصر مدت میں مشرق وسطیٰ کی سرخیوں پر ردعمل دے رہی ہیں جس کی وجہ ان دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امیدیں ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کی امیدوں کے باعث رواں ہفتے قیمتوں میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایڈورڈ میئر نے خبردار کیا کہ اگر حالات دوبارہ بگڑتے ہیں تو ہم جنگ بندی سے پہلے والے اس نمونے کی طرف واپس جا سکتے ہیں جس میں سونے کی قیمتیں کم، ڈالر مضبوط اور شیئرز کی قیمتیں گر گئی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات آئندہ دو دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ہفتہ وار مذاکرات کی ناکامی کے بعد سامنے آیا جس کے نتیجے میں واشنگٹن نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔

امریکی فوج نے منگل کو بتایا کہ امریکی افواج نے ناکہ بندی کے ذریعے سمندر کے راستے ایران میں ہونے والی تمام تر اقتصادی تجارت کو روک دیا ہے۔

تاجر اب اس سال امریکی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کے 30 فیصد امکانات دیکھ رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے تقریباً 13 فیصد تھے۔ جنگ سے پہلے اس سال شرح سود میں دو بار کٹوتی کی توقعات ظاہر کی جارہی تھیں۔

او سی بی سی کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ اگرچہ گزشتہ رات سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ کا اشارہ دفاعی پوزیشن کے بجائے واضح طور پر رسک آن (سرمایہ کاری کے لیے سازگار رجحان) کی طرف تھا۔

اسپاٹ سلور (نقد چاندی) 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 80.15 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، پلاٹینم 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2,126.14 ڈالر پر رہا جبکہ پیلیڈیم 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1,585.60 ڈالر پر آگیا۔