Business Recorder - Business & Finance

پاک، امریکا معاشی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر غور
پاکستان اور امریکہ کے درمیان بدھ کو دوطرفہ معاشی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور نجی شعبے کے تعاون کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں 2026 کے دوران امریکی محکمہ تجارت کے سیکرٹری ہاورڈ لٹنک سے ملاقات کی۔

بات چیت میں کان کنی، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں باہمی طور پر فائدہ مند معاشی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف پینل میں شرکت

محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے زیر اہتمام ایک پینل مباحثے میں بھی شرکت کی جس کا عنوان جنگ کے سائے میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان کی معیشتیں: بحرانوں کا انتظام اور مستقبل کی تشکیل تھا۔

وزیر خزانہ نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کو حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے سپلائی شاکس (رسد میں خلل) میں سے ایک قرار دیا اور اس کا موازنہ کووڈ-19 کے دوران پیدا ہونے والے ڈیمانڈ شاک (طلب میں کمی) سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بحران نے توانائی کے تحفظ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے حوالے سے عالمی سطح پر وسیع بحث چھیڑ دی ہے۔

مباحثے کے دوران وزیرخزانہ نے ایندھن کی دستیابی اور قیمتوں پر اس بحران کے فوری اثرات کی تفصیلات بتائیں اور ممکنہ ثانوی و ثالثی اثرات بشمول مہنگائی، ترسیلاتِ زر، برآمدات اور سرمایے کی نقل و حرکت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے پاکستان کی جاری منصوبہ بندی پر بھی روشنی ڈالی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے ایک ابھرتی ہوئی مثبت امید کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 25 سے 30 دنوں کے دوران کراچی پورٹ پرمال برداری کا حجم گزشتہ پورے سال کے ریکارڈ سے تجاوز کر گیا ہے جو عالمی تجارتی منظر نامے میں پیدا ہونے والے نئے مواقع کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹرٹیجک ذخائر بنانا موجودہ بحران سے حاصل ہونے والا ایک اہم سبق ہے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال میں دو مزید اہم اسباق کی نشاندہی کی جن پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے: پہلا، ہدف شدہ فراہمی کے طریقہ کارکے ذریعے مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اور دوسرا معاشی استحکام کو بڑھانے میں ٹیکنالوجی کا انقلابی کردار۔

محمد اورنگزیب کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

علاوہ ازیں محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ریمیٹنس روڈ شو پاکستان ڈائاسپورا لیڈرز ایوننگ سے بھی خطاب کیا جو اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے ملکی معاشی ترقی میں پاکستانی تارکینِ وطن کے گراں قدر کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے بیرونی معاشی استحکام کا سنگِ بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کے شدید ترین بحران کے دوران بھی آر ڈی اے اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقوم پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

وزیر خزانہ نے اس اسکیم میں متعارف کرائی گئی نئی خصوصیات اور بہتری کو سراہا جس سے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور آر ڈی اے پلیٹ فارم کے ذریعے ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کریں۔

واضح رہے کہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں 2026 میں شرکت کے لیے گزشتہ ہفتہ کو امریکہ روانہ ہوئے تھے۔