Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی یقین دہانی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی گئی، اس مثبت خبر کے باعث سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جس کے نتیجے میں بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے ابتدائی دورانیے میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 170,640.26 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

تاہم تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا اور دوپہر تک مارکیٹ اتار چڑھاؤ اور ایک محدود حد کے مرحلے میں داخل ہوگئی، جہاں انڈیکس 170,000 کی سطح سے نیچے ہی گردش کرتا رہا جو کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول  کی نشاندہی کرتا ہے۔

سیشن کے دوسرے ہاف میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، تاہم اس کے باوجود مارکیٹ دن کے اختتام پر مجموعی طور پر ایک ٹھوس برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,885.10 پوائنٹس یا 1.74 فیصد اضافے سے 168,519.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بہتری کیپٹل کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اپنی پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ معاشی اور سفارتی کامیابیوں کی ایک سازگار لہرنے دستک دی ہے۔

مزید برآں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی ڈپازٹس کے ذریعے ہمارے ذخائر کے تحفظ اور برینٹ خام تیل کی قیمت 94 ڈالر پر آنے سے مہنگائی میں ممکنہ کمی کے باعث، میکرو انوائرمنٹ بحرانی کیفیت سے ترقی کی کیفیت میں منتقل ہوچکا ہے، اگر کل کیلئے مذاکرات کے دوسرے دور کی باضابطہ تصدیق ہوجاتی ہے تو ہم انڈیکس کو واضح طور پر 170,000 کی سطح کی جانب بڑھتا دیکھ رہے ہیں۔

ایک اہم پیش رفت میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی یقین دہانی کرائی ہے جن کی منتقلی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹس اب سالانہ رول اوور (توسیع) کے سابقہ انتظامات کے پابند نہیں رہیں گے بلکہ اس کے بجائے ان کی مدت میں طویل عرصے کے لیے توسیع کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی سے بحالی کا عمل ایک طاقتور ریلیف ریلی کی صورت میں جاری رہا۔ خطے میں جغرافیائی و سیاسی تناؤ میں کمی اور امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کی نئی امیدوں نے مارکیٹ میں ہمہ جہت جارحانہ خریداری کو تحریک دی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 5,043.51 پوائنٹس یا 3.14 فیصد اضافے سے 165,634.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بدھ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔ امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کی امیدوں نے تیل کی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا جبکہ سات دنوں کی مسلسل گراوٹ کے بعد ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران پاکستان میں ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہفتہ وار مذاکرات کی ناکامی کے بعد واشنگٹن نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔ پاکستانی اور ایرانی حکام نے بھی مذاکرات کی ممکنہ بحالی کی تصدیق کی ہے۔

سفارتی روابط جاری رہنے کے اشاروں نے مارکیٹوں میں ہیجان کو کم کرنے میں مدد دی جس کے نتیجے میں خام تیل کی عالمی قیمتیں واضح طور پر 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں۔ برینٹ کروڈ کے سودے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.13 ڈالر فی بیرل پر آگئے جبکہ گزشتہ رات اس کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی جس کے باعث جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 1.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ 58,561 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو فروری کے اواخر میں بننے والی 59,332.43 کی ریکارڈ سطح کے انتہائی قریب ہے۔

چینی بلیو چپس میں 0.5 فیصد جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔