Business Recorder - Pakistan

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اجلاس: وزیر خزانہ کی تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اہم ملاقاتیں
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اسپرنگ اجلاس 2026 کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی استحکام کے فروغ پر زور دیا، جبکہ پاکستان کی اصلاحات، ڈیجیٹل تبدیلی اور عالمی شراکت داریوں کو اجاگر کیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریر سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانے پر بھی بات ہوئی۔ دونوں فریقین نے جاری تجارتی مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی نتائج کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) انا بیئرڈے سے ملاقات کی، جہاں پاکستان کے اصلاحاتی اور ترقیاتی ایجنڈے میں ادارے کے دیرینہ تعاون کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے معاشی اثرات، خصوصاً اس کے براہِ راست اور بالواسطہ اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے سوشل پروٹیکشن نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جبکہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے وفاقی اور صوبائی سطح پر مربوط حکمت عملی کے ذریعے آبادی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک جامع ماسٹر پلان کی تیاری میں ورلڈ بینک سے تعاون کی درخواست کی۔

ایک علیحدہ ملاقات میں انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے نائب انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور جوناتھن گرینسٹین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کا ذکر کیا اور اصلاحاتی ایجنڈے پر حکومتی عزم کو دہرایا۔ انہوں نے 1.3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کا حوالہ دیتے ہوئے بیرونی مالی ذمہ داریوں کی مکمل ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے عالمی توانائی پر اثرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس کے پرامن حل کی امید ظاہر کی۔