Business Recorder - Pakistan

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں بارشوں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ موسم کی موجودہ صورتحال جنوری میں جاری کردہ موسمیاتی آؤٹ لک کے عین مطابق ہے۔

این ڈی ایم اے نے اپریل سے جون تک کی مدت کے لیے بھی پیش گوئی جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک طاقتور موسمی نظام 17 اور 18 اپریل کو ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ پنجاب، مغربی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ خاص طور پر سوست، گلگت، اسکردو، چترال، کالام، دیر، بٹگرام، بالاکوٹ، مظفر آباد اور راولاکوٹ میں شدید بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں سوات، شانگلہ، بونیر، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کوہاٹ طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، اٹک اور چکوال میں بھی ایسی ہی صورتحال کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں ژوب، کوئٹہ، زیارت، قلات اور گردونواح میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ ہے، جبکہ مسلسل بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں، بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں، بوسیدہ عمارتوں اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور انتہائی احتیاط سے گاڑی چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شمالی علاقہ جات کی سیر کا ارادہ رکھنے والے سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل شاہراہوں کی صورتحال کی تصدیق کر لیں۔ دریں اثنا این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔