Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید بڑھ  گئی جس کے نتیجے میں ڈالر 279 روپے کی سطح سے گرکر 278 روپے کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پرڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے (0.01 فیصد) کی بہتری سے 278.97 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو  مقامی کرنسی 279.00 پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا ڈالر انڈیکس 0.037 فیصد اضافے کے ساتھ 98.38 پر رہا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ممکنہ معاہدے کے ذریعے تنازع ختم کرنے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس کے باوجود اس نے پیر کو ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی تھی۔

اسپاٹ یوآن ڈالر کے مقابلے میں 6.8204 پر کھلا اور آخری بار6.8194 پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو گزشتہ سیشن کے اختتام کے مقابلے میں 106 پِپس بہتر (مضبوط) ہے۔

اس ماہ ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں سال اس میں 2.6 فیصد کی بہتری آئی ہے، کیونکہ برآمدات میں تیزی چین کی کرنسی کو اوپر لے جا رہی ہے اور کمپنیاں اپنے ڈالر کے ذخائر کو یوآن میں تبدیل کر رہی ہیں۔

مزید برآں منگل کو ایشیائی تجارت کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

برینٹ فیوچرز 1.86 ڈالر یا 1.87 فیصد کمی سے 97.50 ڈالر پر آگئے جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 2.25 ڈالر یا 2.27 فیصد گر کر 96.83 ڈالر پر رہا۔

گزشتہ سیشن میں دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس میں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد برینٹ میں 4 فیصد سے زیادہ اور ڈبلیو ٹی آئی میں تقریباً 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔