Business Recorder - Sports

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 88 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ 88 لاکھ ڈالرز (8.8 ملین) کے انعامی فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ 12 جون سے انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے والے اس 12 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم 23 لاکھ ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم 11.7 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کے لیے کم از کم 2 لاکھ 48 ہزار ڈالرز کی رقم یقینی بنائی گئی ہے۔

اگرچہ یہ انعامی رقم گزشتہ برس بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ 50 اوورز کے ویمنز ورلڈ کپ (13.9 ملین ڈالرز) سے کم ہے، تاہم خواتین کی کرکٹ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور کرکٹ کی ترقی کا عکاس ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔