Business Recorder - Business & Finance

امریکہ ایران مذاکرات میں پیش رفت کی امید، 100 انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ سیشن میں شدید فروخت کے دباؤ کے بعد منگل کو ایک بار پھر خریداری کا رجحان واپس آگیا، یہ مثبت تبدیلی امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کے باعث سامنے آئی جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس یا 3 فیصد اضافے کے ساتھ  بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہواجس کی ممکنہ وجہ مثبت جغرافیائی سیاسی محرکات ہیں۔

سیشن کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی انڈیکس نے اپنی رفتار برقرار رکھی اور ٹریڈنگ کے آخری گھنٹوں کے دوران انڈیکس 165,763.81 کی دن کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 5043.51 پوائنٹس یا 3.14 فیصد اضافے سے 165,634.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بہتری کیپٹل نے مارکیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ناکہ بندی کی خبروں سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس کے بعد اب مارکیٹ نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ عالمی سطح پر توانائی کے دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ادارے نے نوٹ کیا کہ برینٹ خام تیل کی قیمتوں کا 100 ڈالر سے زائد کی وار پریمیم سطح سے نیچے آنا ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور شدید مہنگائی کے فوری خدشات کو کم کررہا ہے جس سے صنعتی مارجنز کو سانس لینے کا ضروری موقع ملے گا۔

دوسری جانب پانچ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ اور ایران کی مذاکراتی ٹیمیں رواں ہفتے کے آخر میں ایک بار پھر اسلام آباد آسکتی ہیں۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں بعد ہونے والے اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات کے کسی نتیجے کے بغیر ختم ہونے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی جو بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ-ایران مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کے اضطراب کی عکاسی کرتی ہے۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 6,600.05 پوائنٹس یا 3.95 فیصد گر کر 160,591.33 کی سطح پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر منگل کو ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی جبکہ تیل کی قیمتوں اور محفوظ پناہ گاہ سمجھے جانے والے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ یہ تبدیلی اس وقت آئی جب امریکہ نے کہا کہ وہ تہران کے ساتھ معاہدے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ ہفتے کے آخر میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقین نے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مثبت پیش رفت جاری ہے۔

ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی اوقات میں جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کے لیے ایم ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس 1 فیصد بڑھ گیا جبکہ جاپان کے نکی اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وال اسٹریٹ پر رات بھر رہنے والی تیزی کے تسلسل میں نیس ڈیک فیوچرز میں 0.13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز مستحکم رہے۔

ادھر یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.63 فیصد اور ڈیکس فیوچرز میں 0.77 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو بیان دیا کہ ایران نے آج صبح کال کی تھی اور وہ ایک معاہدہ طے کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج نے تہران پر دباؤ بڑھانے کے اقدام کے طور پر ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور روپیہ 0.01 فیصد مستحکم ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 0.03 روپے کے اضافے کے ساتھ 278.97 پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں تجارت کا حجم (والیم) گزشتہ سیشن کے 743.23 ملین سے بڑھ کر 824.54 ملین شیئرز رہا۔ اسی طرح شیئرز کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 34.28 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 36.34 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

شیئرز کے حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 100.19 ملین شیئرز کے ساتھ پہلے، بینک آف پنجاب 87.03 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور فرسٹ نیشنل ایکویٹیز 62.63 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

منگل کو مجموعی طور پر 487 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 389 کی قیمتوں میں اضافہ اور 64 میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 34 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔