Business Recorder - Markets - Financial

امریکی ناکہ بندی کے دوران ڈالر کی قدر مستحکم
منگل کے روز امریکی ڈالر مستحکم رہا تاہم اس میں ایک ہفتے کے دوران کمی  کا رجحان دیکھا گیا، کیونکہ مارکیٹس امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران سے تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور واشنگٹن و تہران کے درمیان سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ڈالر انڈیکس 0.05 فیصد اضافے کے بعد 98.39 پر پہنچ گیا، جو مارچ کے آغاز کے بعد اپنی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ یورو، پاؤنڈ اور ین سمیت بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ یورو 1.1759 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3505 ڈالر پر رہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے والے جہازوں پر ناکہ بندی شروع کر دی ہے، تاہم ایران کی جانب سے رابطوں اور ممکنہ معاہدے کے اشاروں نے مارکیٹ میں کچھ بہتری پیدا کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سفارتی حل کی امید نے سرمایہ کاروں کو ریلیف دیا ہے، تاہم تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی غیر یقینی صورتحال کرنسی مارکیٹ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ جاپانی ین بھی دباؤ میں ہے جبکہ بینک آف جاپان کی شرح سود میں ممکنہ اضافے کی توقعات کم ہو گئی ہیں۔

کرپٹو مارکیٹ میں بٹ کوائن اور ایتھیریم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔