Business Recorder - Pakistan

وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور سماجی تحفظ پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کو ورلڈ بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز)اینا بیجرڈے کے ساتھ تعمیری گفتگو سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسمِ بہار کے اجلاسوں  میں اپنی مصروفیات کا آغاز کیا۔

فنانس ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے اصلاحاتی اور ترقیاتی ایجنڈے کے لیے ورلڈ بینک گروپ کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے براہِ راست اور بالواسطہ اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی انتہائی کمزور اور مستحق آبادی پر بیرونی جھٹکوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات کو مستحکم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اگرچہ دونوں فریقین نے کلیدی شعبوں میں ہونے والی ترقی کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے فریم ورک میں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے آبادیاتی چیلنجزسے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے ان سنگین مسائل کے حل کے لیے جامع ماسٹر پلان تیار کرنے میں ورلڈ بینک گروپ سے تعاون کی درخواست کی۔

توقع ہے کہ یہ مشترکہ کوشش ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید گہرا کرے گی جس سے سماجی تحفظ اور معاشی ترقی جیسے اہم شعبوں میں پیشرفت کو مہمیز ملے گی۔