Business Recorder - Pakistan

رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی حصوں میں رواں ہفتے کے آخر میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی نظام کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 16 اپریل کو ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو 19 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیرِ اثر 16 اپریل کی شام سے 19 اپریل تک خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، پشاور، باجوڑ، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، خیبر اور ہنگو میں وقفے وقفے سے بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری (پہاڑوں پر برف باری) کا امکان ہے جبکہ 17 اور 18 اپریل کو اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق 16 سے 19 اپریل کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں وقفے وقفے سے درمیانی سے شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اسی طرح کشمیر کی وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 17 سے 19 اپریل تک بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔

مزید برآں 17 اور 18 اپریل کو بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں 16 سے 18 اپریل تک بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ملتان اور خانیوال میں بھی اسی دوران آندھی اور گرج چمک متوقع ہے۔

اسی طرح 16 سے 18 اپریل کے دوران بالائی سندھ میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 17 سے 19 اپریل کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

تیز ہواؤں، ژالہ باری اور بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں مثلاً بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسانوں کو اپنی فصلوں کی دیکھ بھال موجودہ موسمی حالات کے مطابق کرنے، جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شدید بارشوں کے باعث دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، چترال، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلاب  کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔