Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے  روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے  279 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی  279.01 پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں پیر کو ایشیائی تجارت کے آغاز میں محفوظ پناہ گاہ تصور کیے جانے والے امریکی ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تیاریاں ہیں۔

یورو کی قدر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1.1684 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.5 فیصد گر کر 1.3398 ڈالر پر آگیا۔ آسٹریلوی ڈالر 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 0.7030 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.4 فیصد کمی کے بعد 0.5816 ڈالر پر بند ہوا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 99.056 پر مستحکم رہا، جو کہ 7 اپریل کے بعد اس کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 0.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ 159.83 ین پر پہنچ گیا، کیونکہ جاپان کے 10 سالہ بینچ مارک سرکاری بانڈز کی شرحِ منافع  5.5 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2.49 فیصد ہوگئی، جو کہ تقریباً تین دہائیوں میں بلند ترین سطح ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 7.03 ڈالر یا 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ 102.23 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ جمعہ کو اس کی قیمت میں 0.75 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت گزشتہ سیشن میں 1.33 فیصد کمی کے بعد اب 7.31 ڈالر یا 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ 103.88 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔