Business Recorder - Business & Finance

جولائی تا مارچ: خیبر پختونخوا میں سروسز سیلز ٹیکس میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کے پی آر اے) نے مالی سال 26-2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس میں 21 فیصد اضافہ حاصل کیا۔ جولائی تا مارچ 34.60 ارب روپے جمع کیے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 28.60 ارب روپے تھے۔

6 ارب روپے کا یہ اضافہ صوبے بھر میں ٹیکس قوانین کی بہتر پاسداری، سخت انتظامی نگرانی اور سروس سیکٹر میں ٹیکس نیٹ کی مسلسل توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 38.80 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی، اس رقم میں خدمات پر سیلز ٹیکس سے حاصل ہونے والے 34.60 ارب روپے اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں جمع ہونے والے 4.20 ارب روپے شامل ہیں۔

اتھارٹی کی مجموعی آمدنی کی کارکردگی مستحکم رہی جہاں خدمات پر سیلز ٹیکس میں نمایاں اضافے نے رواں مالی سال خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی  کے ریونیو کو مؤثر طریقے سے مزید مضبوط کیا۔

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ارم ناز نے اتھارٹی کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور خدمات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کو مؤثر منصوبہ بندی، مسلسل انفورسمنٹ اور ادارہ جاتی عزم کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس میں مسلسل اضافہ ہماری تزویراتی توجہ، ٹیکس قوانین کی بہتر پاسداری اور خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی افرادی قوت کی انتھک محنت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مسلسل توجہ اور ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے اتھارٹی اپنے سالانہ محصولات کے اہداف حاصل کر لے گی۔

ڈائریکٹر جنرل نے ٹیکس دہندگان کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور اسے مسلسل ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر خزانہ  مزمل اسلم کی حمایت اور رہنمائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے صوبے میں محصولات کے حصول کی کوششوں کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔