Business Recorder - World

آسٹریلوی فوج کی تاریخ میں پہلی خاتون آرمی چیف مقرر
آسٹریلیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک کی فوج کی قیادت پہلی بار ایک خاتون سنبھالیں گی، جو دفاعی فورس کی قیادت میں بڑی تنظیم نو کا حصہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوئل، جو اس وقت چیف آف جوائنٹ کیپبیلیٹیز ہیں، جولائی میں چیف آف آرمی کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ اس عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹوارٹ کی جگہ لیں گی۔

حکومت کے مطابق ان کی تقرری آسٹریلوی فوج میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ فوج کو جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کوئی خاتون آرمی کی سربراہ بن رہی ہے۔ وزیر دفاع رچرڈ مارلز نے بھی اس فیصلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

سوسن کوئل 1987 میں فوج میں شامل ہوئیں اور مختلف اہم کمانڈ ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ وہ کسی بھی سروس برانچ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں اس وقت خواتین کا حصہ تقریباً 21 فیصد ہے، جبکہ اعلیٰ قیادت میں ان کی نمائندگی 18.5 فیصد ہے۔ حکومت نے 2030 تک خواتین کی شمولیت 25 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اسی روز حکومت نے موجودہ نیول چیف وائس ایڈمرل مارک ہیمنڈ کو آسٹریلوی ڈیفنس فورس کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔