Business Recorder - Business & Finance

جواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر
پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) نے جواد احمد چیمہ کو تین سال کی مدت کے لیے اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی تقرری کا آغاز 18 مئی 2026 سے ہوگا اور وہ عبوری سی ای او عبدالسمیع کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

کمپنی کے بورڈ نے 11 اپریل 2026 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی جس کی اطلاع آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے فراہم کی۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او سید طہٰ کو کراچی کی واحد بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔

جواد احمد چیمہ ایک مایہ ناز سی سویٹ ایگزیکٹو ہیں جنہیں ڈاؤن اسٹریم انرجی سیکٹر میں 28 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے جس میں ایشیا پیسیفک، یورپ اور جنوبی ایشیا کے پانچ ممالک میں کارپوریٹ قیادت کے تقریباً 20 سال شامل ہیں۔

نوٹس کے مطابق ان کا کیریئر ڈاؤن اسٹریم ویلیو چین کے تمام شعبوں بشمول ریٹیل فیولز، لیوبریکینٹس، اسٹوریج انفرااسٹرکچر، سپلائی چین مینجمنٹ، حکمت عملی اور بین الاقوامی پورٹ فولیو مینجمنٹ پر محیط ہے جس میں اسٹریٹجک تبدیلی، کاروباری بہتری اور بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلیوں کا ایک تسلسل شامل رہا ہے۔

جواد احمد چیمہ نے رائل ڈچ شیل کے ساتھ 26 سالہ طویل عرصہ گزارا، جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں فرنٹ لائن ریٹیل آپریشنز سے شیل کی عالمی قیادت کے اعلیٰ ترین درجوں تک رسائی حاصل کی اور انڈونیشیا، سنگاپور، نیدرلینڈز اور برطانیہ میں اپنی خدمات انجام دیں۔

نوٹس کے مطابق شیل پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی حیثیت سے انہوں نے خطے کی پیچیدہ ترین توانائی کی منڈیوں میں سے ایک میں پاکستان کی نمایاں ترین پبلک لسٹڈ توانائی کمپنیوں میں سے ایک کو اہم تزویراتی (اسٹریٹجک) اور آپریشنل تبدیلیوں کے ذریعے کامیابی سے آگے بڑھایا۔

حال ہی میں جواد احمد چیمہ نے VTTI B.V. پورٹ فولیو کے تحت کراچی ہائیڈرو کاربن ٹرمینل  کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے پورٹ قاسم پر پاکستان کے پیٹرولیم کی درآمد اور تقسیم کے بنیادی ٹرمینل کے معاملات سنبھالے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے  انہوں نے پیچیدہ، ریگولیٹڈ اور حساس توانائی کے ماحول میں بڑے پیمانے پر کام کرنے کے لیے تجارتی مہارت، تزویراتی (اسٹریٹجک) وضاحت اور آپریشنل نظم و ضبط کا ایک نادر امتزاج پیش کیا ہے۔

شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین آف دی بورڈ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور پاکستان عرب پائپ لائن کمپنی  کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر انہوں نے پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم انفرااسٹرکچر کے تزویراتی طور پر اہم ترین شعبوں میں گورننس کے اختیارات استعمال کیے ہیں۔