Business Recorder - World

واشنگٹن تہران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا، باقر قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، جنہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی، نے اتوار کے روز کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران واشنگٹن تہران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہونے کے بعد ایران واپسی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے تعمیری تجاویز پیش کیں، لیکن دوسری جانب اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان مذاکرات میں پہلے ہی عدم اعتماد کے ساتھ شامل ہوا تھا، جس کی وجہ ماضی کے تنازعات تھے۔

باقر قالیباف کے مطابق اب امریکا کو ایک فیصلہ کن انتخاب کا سامنا ہے کہ آیا وہ ایران کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے اصولوں اور منطق کو سمجھ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد جنگ کے دوران حاصل کیے گئے فوائد کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا اور ان میں کسی لمحے کے لیے بھی توقف نہیں آئے گا۔

محمد باقر قالیباف نے مذاکرات کی میزبانی میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے ایرانی عوام اور مذاکراتی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 21 گھنٹے طویل  مذاکرات میں شامل ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام ساتھیوں کو شاباش، اور دعا ہے کہ ہمارا پیارا ایران ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے سے زائد اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، تاہم کسی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026