Business Recorder - Markets

آسٹریلیا اور امریکہ کا معدنیاتی منصوبوں کے لیے 3.5 ارب ڈالر کا اعلان
کینبرا نے بتایا کہ آسٹریلیا اور امریکہ نے  اہم معدنیات کے متعدد منصوبوں کی حمایت کے لیے 5 ارب آسٹریلوی ڈالر (3.5 ارب امریکی ڈالر) سے زائد رقم مختص کرنے کا عہد کیا ہے۔ یہ رقم اس رقم سے تقریباً دگنی ہے جس کا وعدہ چھ ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے معاہدے کے وقت کیا گیا تھا۔ اس فنڈنگ کا مقصد ان آسٹریلوی منصوبوں کی معاونت کرنا ہے جو دفاع، جدید مینوفیکچرنگ اور توانائی کی منتقلی جیسی صنعتوں کے لیے ناگزیر دھاتوں کو تیار اور صاف کرتے ہیں۔ اس مارکیٹ پر طویل عرصے سے چین کا غلبہ رہا ہے۔

دونوں ممالک نے گزشتہ اکتوبرکو ایک فریم ورک ڈیل کے دوران کہا تھا کہ اس اقدام سے امریکہ کی ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی بنیاد کو دوبارہ مضبوط کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ چین کی برآمدی اجارہ داری کا مقابلہ کرنے اور مغربی سپلائی چین کے استحکام  کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے اگلے چھ ماہ کے دوران ترجیحی منصوبوں کے لیے کم از کم ایک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اگرچہ آسٹریلیا کے پاس نایاب معدنیات کے وسیع ذخائر ہیں لیکن ان کی صفائی کے تکنیکی طور پر مشکل عمل پر چین کو مہارت حاصل ہے۔

آسٹریلوی وزیر برائے وسائل میڈلین کنگ نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اور امریکہ وائٹ ہاؤس میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اہم معدنیات کی سپلائی چین میں تنوع لانے کے لیے عالمی سطح پر قیادت کر رہا ہے، جو آسٹریلیا اور اس کے تجارتی شراکت داروں کی معاشی اور قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

آسٹریلوی منصوبوں کے لیے یہ 5 ارب ڈالر کی فنڈنگ ایکسپورٹ فنانس آسٹریلیا (ای ایف اے) اور امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک  (ای ایکس آئی ایم) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ سب سے بڑی سرمایہ کاری میں ٹرونوکس ہولڈنگز کی نایاب معدنیات کی ریفائنری شامل ہے جس کے لیے 849 ملین آسٹریلوی ڈالر کی معاونت کا اشارہ دیا گیا ہے۔

اداروں نے  آرڈیا ریسورسز کے کالگورلی نکل پروجیکٹ کے لیے بھی ایک ارب ڈالر تک کی مشترکہ امداد کا عہد کیا ہے۔ اس فریم ورک کے تحت الکوا کے گیلیئم ریکوری پروجیکٹ اور ارافورا کے نولنز پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ گریفائٹ، میگنیشیم، ٹنگسٹن، وینیڈیم اور اسکینڈیم کے منصوبوں کو بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔