Business Recorder - Sports

آئی پی ایل میں سوریا ونشی کی شاندار فارم برقرار، راجستھان نے آر سی بی کو دھول چٹا دی
نوجوان کرکٹر  ویبھو سوریا ونشی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی ناقابلِ شکست برتری برقرار رکھی۔ 202 رنز کے تعاقب میں 15 سالہ سوریا ونشی نے محض 15 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور مجموعی طور پر 26 گیندوں پر 78 رنز (8 چوکے، 7 چھکے) بنا کر حریف باؤلنگ کے پرخچے اڑا دیے۔

سوریا ونشی اور دھرو جریل نے پاور پلے میں 97 رنز بنا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ اگرچہ کرونل پانڈیا نے سوریا ونشی سمیت اہم وکٹیں لے کر رنز کی رفتار روکی لیکن دھرو جریل نے 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو دو اوورز قبل ہی فتح دلا دی۔

سوریا ونشی اب تک 4 اننگز میں 266.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 200 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بن چکے ہیں۔ دھرو جریل نے انہیں غیر معمولی ٹیلنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویبھو کرکٹ کو جتنا آسان بنا کر کھیل رہا ہے، یہ حقیقت میں اتنا آسان نہیں ہے۔اس فتح کے ساتھ راجستھان ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔