Business Recorder - Pakistan

امریکا اور ایران کو جنگ بندی کے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کے روز امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ  امریکا اور ایران کو جنگ بندی کے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ یہ اپیل اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آئی۔

ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے دونوں فریقین کا مذاکرات میں شرکت اور پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا، جس میں فوری جنگ بندی کے حصول اور وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد، جس کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے، اور ایرانی وفد، جس کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تفصیلی مذاکرات کیے۔

اسحاق ڈار نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر پاکستانی حکام کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے مختلف ادوار میں سہولت کاری فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق مثبت جذبے کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے تاکہ پورے خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور خوشحالی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں فریقین جنگ بندی سے متعلق اپنے عہد کی پاسداری کریں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مکالمے اور رابطے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

یہ بیان اس کے فوراً بعد سامنے آیا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں اور ایران نے امریکی شرائط قبول نہیں کیں، حالانکہ امریکہ نے مذاکرات میں لچک اور نیک نیتی کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مؤقف کے مطابق تہران کو جوہری ہتھیار نہ بنانے اور نہ ہی ان کی تیز رفتار تیاری کی صلاحیت حاصل کرنے کا واضح اور طویل المدتی عہد کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے کہا کہ مذاکرات امریکہ کے بہت زیادہ اور غیر معقول مطالبات کی وجہ سے ناکام ہوئے، اور واشنگٹن کی شرائط ایران کے قانونی حقوق کی عکاسی نہیں کرتیں، جن میں جوہری افزودگی اور پابندیوں میں نرمی شامل ہے۔