Business Recorder - Business & Finance

ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا ہونے پر ایف پی سی سی آئی کا اظہارِ اطمینان
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 134.81 روپے فی لیٹر کی بڑی کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو صنعت و تجارت اور عوام کے لیے ایک بڑی راحت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمت 520.35 روپے سے کم ہو کر 385.54 روپے پر آنا خوش آئند ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے پیٹرول کی قیمت میں 11.83 روپے کمی کو بھی سراہا، تاہم پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی عارضی معطلی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیزل ملکی معیشت، زراعت اور برآمدی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کمی سے پیداواری لاگت میں 5 سے 10 فیصد تک کمی آئے گی۔

سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ اس فیصلے سے لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی، جو حالیہ بحران میں 60 فیصد تک بڑھ چکے تھے۔ ریجنل چیئرمین عبدالمہیم خان نے سندھ کے زرعی اور صنعتی شعبے کے لیے اسے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاشتکاروں کی مشینری اور آبپاشی کے اخراجات کم ہوں گے۔