Business Recorder - World

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید زخم، صحتیابی کا عمل جاری
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ابھی تک چہرے اور ٹانگوں کے ان شدید زخموں سے صحت یاب ہو رہے ہیں، جو انہیں جنگ کے آغاز میں ہونے والے ان فضائی حملے میں آئے تھے جس میں ان کے والد شہید ہوگئے تھے۔

تہران کے اندرونی حلقوں کے قریبی 3 افراد نے رائٹرز کو بتایا کہ وسطی تہران میں سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای کا چہرہ بگڑ گیا تھا اور ان کی ایک یا دونوں ٹانگوں پر گہری چوٹیں آئی تھیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان افراد نے بتایا کہ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای زخموں سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ذہنی طور پر مکمل فعال ہیں۔ ان میں سے دو افراد کا کہنا تھا کہ وہ آڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاسوں میں حصہ لے رہے ہیں اور جنگ و واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام اہم معاملات پر فیصلہ سازی میں مصروف ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے یہ سوال کہ کیا وہ ریاستی امور چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک ایسے وقت میں سامنے آیا  جب ایران دہائیوں کے سنگین خطرات سے دوچار ہے اور ہفتہ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ کے ساتھ انتہائی اہم امن مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے۔

خامنہ ای کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے یہ بیانات، کئی ہفتوں بعد ان کی حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، ’رائٹرز‘ آزادانہ طور پر ان تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکا۔