Business Recorder - Business & Finance

چاول کے برآمد کنندگان کا معاشی ایمنسٹی اسکیم لانے کا مطالبہ
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ 5 فیصد نومینل ٹیکس پر مشتمل ایک معاشی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائے جس کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور خاص طور پر سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  کی قیادت، بشمول گروپ چیئرمین عبدالرحیم جانو، چیئرمین ملک فیصل جہانگیر، سینئر وائس چیئرمین جاوید جیلانی اور وائس چیئرمین محب اللہ نے صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خلیج خطے میں امن کے فروغ اورجنگ بندی میں فعال کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

بیان میں کہا گیا کہ رائس ایسوسی ایشن امن کے ان بروقت اقدامات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس کے نتیجے میں خطے میں امن و سلامتی کو استحکام ملے گا، ساتھ ہی یہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔

گروپ چیئرمین عبدالرحیم جانو نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو مقامی اور اوورسیز پاکستانیوں دونوں کے لیے ایک معاشی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے پر غور کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈز کی آمد کی حوصلہ افزائی ہوگی جس میں 5 فیصد کی برائے نام ٹیکس شرح اور منی ٹریل کی تفصیلی دستاویزات کے بغیر سادہ طریقہ کار کی پیشکش کی جائے۔

یہ قدم پاکستان کی معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کرسکتا ہے۔

عبدالرحیم جانو نے کہا کہ خاص طور پر خلیجی خطے میں مقیم سمندر پار پاکستانی اس طرح کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے اور اس میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہیں جو پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں بامعنی کردار ادا کرے گا۔