Business Recorder - World

پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسے 18 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا
شمالی بحیرہ عرب میں ہنگامی صورتحال کے دوران پاک بحریہ نے بروقت انسانی ہمدردی کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مال بردار بحری جہاز کے عملے کے 18 ارکان کو بحفاظت نکال لیا۔

پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے مطابق مرچنٹ ویسل ’گولڈ آٹم‘ پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) دور تھا جب اسے ہنگامی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ عملے کے ارکان میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔

ہنگامی الرٹ موصول ہونے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے اپنے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) کو فوری طور پر فعال کیا اور ریسپانس پروٹوکول شروع کر دیے۔

قریب ہی گشت پر مامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کو اس ریسکیو مشن کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ جہاز کی ٹیم نے، جس میں ماہرین شامل تھے، متاثرہ جہاز کو طبی امداد فراہم کی، آگ بجھانے میں مدد دی، جہاز کے نقصان کا تخمینہ لگایا اور بعد ازاں عملے کے تمام ارکان کو بچا لیا۔

بچائے گئے عملے کو مزید طبی امداد اور ان کے متعلقہ ممالک واپسی کے لیے بحفاظت کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیوی ڈی جی پی آر کا کہنا تھا کہ  پاکستانی ساحل سے دور دراز علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ انسانی امداد، سمندری بحران کی صورتحال میں ہمیشہ  فرسٹ ریسپونڈر  کے طور پر کام کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔