Business Recorder - World

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات، 5 اہم باتیں
پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرنے جا رہا ہے تاکہ دو ہفتوں کی نازک جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کیا جا سکے، جس جنگ نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات کے حوالے سے چند اہم نکات درج ذیل ہیں:

جنگ کا پس منظر
28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملے کیے جن میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای شہید ہوگئے اور ملک کے فوجی و جوہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا اور امریکا میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق پانچ ہفتوں میں 3,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کر دیا، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد حصہ تیل اور گیس گزرتا ہے، جس سے توانائی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی طے پائی، جو 22 اپریل کو ختم ہونے والی ہے۔

پاکستان کا غیر معمولی کردار
پاکستان کی ثالثی اس کے وسیع سفارتی تعلقات کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ ایران نے 1947 میں پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان 900 کلومیٹر طویل سرحد اور گہرے ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں۔ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد شیعہ مسلمان آباد ہیں۔ اسلام آباد کے واشنگٹن، ریاض اور بیجنگ سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مارچ کے آخر میں بیجنگ کا دورہ کیا جہاں چین نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کی۔

مذاکرات کے نکات
دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اب بھی وسیع ہیں۔ امریکا کی 15 نکاتی تجویز میں ایران کے افزودہ یورینیم اور آبنائے ہرمز کی بحالی شامل ہے، جبکہ ایران نے 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے جس میں آبنائے پر کنٹرول، جہازوں سے فیس، علاقائی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ اور پابندیوں کا خاتمہ شامل ہیں۔ لبنان کا معاملہ بھی اہم تنازع ہے، جہاں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

مذاکراتی ٹیمیں
امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔ ایران نے ابھی اپنے وفد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات
مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہو رہے ہیں، جہاں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرینا ہوٹل کو خالی کرایا گیا جبکہ شہر میں دو روزہ عام تعطیل بھی دی گئی۔ مذاکرات بالواسطہ ہوں گے، جس میں پاکستانی حکام دونوں فریقین کے درمیان پیغامات پہنچائیں گے، جیسا کہ عمان میں پہلے ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا تھا۔