Business Recorder - Markets

جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی دی منی ایوارڈز کی جیوری کے رکن مقرر
پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل مالیاتی سروسز پلیٹ فارم اور ویون لمیٹڈ  کے ذیلی ادارے جاز کیش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضیٰ علی کو منی 20/20 کی جانب سے دی منی ایوارڈز کی عالمی جیوری کا رکن مقرر کیا گیا جہاں وہ بینکنگ کے زمرے میں موصول ہونے والی نامزدگیوں کا جائزہ لیں گے۔

منی 20/20  کے زیرِ اہتمام دی منی ایوارڈز فن ٹیک  کی دنیا کے معتبر ترین اعزازی پروگراموں میں سے ایک ہیں، جن کا مقصد بینکنگ، ادائیگیوں ، شراکت داریوں اور اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں ہونے والی جدت طرازی کا اعتراف کرنا ہے۔ ایک آزاد عالمی جیوری ان نامزدگیوں کا جائزہ ایک شفاف اور کثیر المراحل عمل کے ذریعے لیتی ہے جس میں آن لائن تشخیص اور اکتوبر 2026 میں منی 20/20 امریکہ کے موقع پر ہونے والے براہِ راست مذاکرات شامل ہیں۔

2025 میں منعقدہ پہلے منی ایوارڈز میں جاز کیش نے اپنی سروس ریڈی کیش کے لیے سلور ایوارڈ جیتا تھا جس کا عنوان پاکستان میں قرضوں کے مستقبل کی تشکیل تھا۔ اب مرتضیٰ علی اس جیوری کا حصہ بن گئے ہیں جو نامزدگیوں کی اگلی نسل کا جائزہ لے گی اور وہ اس پروگرام کے آغاز سے اب تک اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی نے کہا کہ دی منی ایوارڈز مالیاتی جدت طرازی کو پرکھنے کا ایک کڑا معیار ہے۔ اس جیوری کا حصہ بننا، عالمی معیار طے کرنے والے اداروں سے سیکھنا اور پھر اس تجربے و بصیرت کو پاکستان لانا، درحقیقت وہی تبادلہ ہے جو ہماری مقامی مارکیٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔