Business Recorder - Markets

ایم جی موٹرز نے اسٹارٹ اسمارٹ مہم کا دائرہ وسیع کر دیا
حکومت کی پائیدار ترقی کی پالیسیوں کے عین مطابق ایم جی موٹرز نے اپنی اسٹارٹ اسمارٹ مہم میں توسیع کردی ہے تاکہ ملک بھر میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر صارفین کو نئی توانائی والی گاڑیوں پر منتقل ہونے کی ترغیب دی جاسکے۔

ایم جی کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کا تقریباً 70 فیصد ایندھن درآمد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملک بین الاقوامی قیمتوں کے جھٹکوں اور علاقائی سپلائی میں رکاوٹوں کے اثرات کی زد میں رہتا ہے۔ ایسے ماحول میں، نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی ضرورت اور اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ یہ گاڑیاں نہ صرف انفرادی کار مالکان کے لیے سفری اخراجات کم کرنے کا ایک بہتر مالیاتی انتخاب ہیں بلکہ قومی سطح پر بھی درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایندھن کی بڑھتی  قیمتوں نے پاکستانی صارفین کے لیے طویل مدتی کارکردگی اور توانائی کے ذرائع میں تنوع کو پہلے سے کہیں زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ چونکہ اب زیادہ خریدار گاڑی کی صرف اصل قیمت کے بجائے اس کے استعمال کے مجموعی اخراجات کا جائزہ لے رہے ہیں، اس لیے نیو انرجی گاڑیاں ایک عملی اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق حل کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026